خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 90 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 90

خطبات طاہر جلد ۳ 90 خطبه جمعه ۰ ار فروری ۱۹۸۴ء صفت ہے کہ آنحضور علیہ فرماتے ہیں کہ گناہوں کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے۔اگر زمین سے آسمان تک گناہ پھیلے ہوں کسی کے اور اسے یہ توفیق مل جائے کہ مرنے سے پہلے تو بہ کر لے تو اللہ کا یہ وعدہ اس کے حق میں ضرور پورا ہوگا کہ میں تو بہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہوں اور ان کو بخش دیتا ہوں۔لیکن تو بہ کیا ہے اس کے متعلق آگے میں ذکر کروں گا کہ تو یہ یہ نہیں ہے کہ منہ سے تو بہ کر لی جائے اور پھر گناہ جان کر کئے جائیں اور ان پر جرات کی جائے۔تو بہ کے لئے ایک قلبی کیفیت ہے جو بالکل انسان کی کایا پلٹ دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اس مضمون پر کافی روشنی ڈالی ہے۔صحیح مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت درج ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے ننانوے قتل کئے۔وہ جو مضمون چل رہا تھا کہ گناہ کتنے ہو جائیں تو بخشے جائیں گے کتنے بڑھ جائیں تو پھر اللہ نہیں بخش سکتا یہ کسی کو وہم پیدا ہو تو اس کے رد کے لئے یہ فرمان نبوی ہے۔یہ اور بھی کئی کتب میں کئی طریقوں سے مروی ہے بہت کثرت سے یہ حدیث مروی ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے ننانوے قتل کئے پھر لوگوں سے پوچھنے لگا کہ کیا اس کے لئے تو بہ کی کوئی گنجائش باقی ہے؟ چنانچہ وہ ایک راہب کے پاس آیا اور اس سے اس نے پوچھا کہ کیا میرے لئے بھی کوئی تو بہ کی گنجائش ہے؟ میں نے ننانوے قتل کئے ہیں تو راہب نے جواب دیا کہ نہیں تیرے لئے کوئی گنجائش نہیں۔وہ اپنے رب کی طرح تو اب نہیں تھانہ بندوں پر تو اب بن سکتا تھا۔تو اس شخص نے جب اس سے یہ سنا کہ اس کے لئے تو بہ کی گنجائش ہی کوئی نہیں تو اس نے سوچا جہاں ننانوے قتل وہاں سو ایک ہی بات ہے چنانچہ اُسی راہب کو قتل کر دیا اور آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ اس کے سو قتل پورے ہو گئے یعنی ایک درجہ کمال تک پہنچ گیا گناہ۔یہ دراصل تمثیل ہے اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے ننانوے اور سو کے درمیان جو ایک کا فرق ہے وہ ایک چیز کو درجہ کمال تک پہنچا دیتا ہے تبھی آپ نے کرکٹ میں دیکھا ہو گا کہ ننانوے رنز کے اوپر اگر کوئی آؤٹ ہو جائے تو اس کو زیادہ صدمہ ہوتا ہے بہ نسبت اس کے کہ ستر رنز پر کوئی آؤٹ ہو کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ درجہ کمال تک پہنچنے لگا تھا رہ گیا۔سو درجہ کمال کا مظہر ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ لاہور میں مقصود نے انڈیا کے خلاف ۹۹ رنز بنائے اور آؤٹ ہو گیا تو ایک کرکٹ کا ایک عاشق بچہ یہ خبر سن کر ریڈیو پر وہیں مر گیا ، Heart فیل ہو گیا اس کا تو