خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 77 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 77

خطبات طاہر جلد ۳ 77 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۴ء کرتی ہے اور وہ شعاعیں پھیل رہی ہوں تو اُس کی تصویر میں کھینچ رہے ہوتے ہیں ساتھ ساتھ یعنی چھ انچ کے بعد، اب تو انچوں کی بجائے وہ اس طرح کہتے ہیں کہ جب ایٹم بم پھٹتا ہے تو اس کی تصویر کھینچتے رکھینچتے ہیں تو کہتے ہیں ملی سیکنڈ اتنے بیٹے اتنے ملی سیکنڈ یعنی ایک سیکنڈ کے لاکھویں حصہ میں یا دو لاکھویں حصہ میں جتنا مواد پھیلا یا ایک لاکھویں حصہ میں جتنا مواد پھیلا اس کی یہ تصویر ہے اور تین لاکھویں حصہ میں جتنا مواد پھیلا اس کی یہ تصویر ہے۔تو جو تصویر میں انہوں نے کھینچی ہیں ایٹم کے پھٹنے ، پہلے وہ لفظاً لفظاً قرآن کی اس تصویر کے مطابق ہیں عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ بنتا ہے پہلے ایٹم جو تقریباً گول ہے جب یہ پھٹتا ہے تو پھٹنے سے پہلے لمبوترا ہو جاتا ہے اور اندرونی قوت اس کو اجتماع کر کے دباؤ پیدا کرتی ہے اور جب وہ صرف ایٹم میں نہیں بلکہ ایٹوں کا وہ مجموعہ جو پھتا ہے وہ ساری کی ساری چیز اس طرح پھیلتی ہے جس طرح سانس لے کر آپ اپنی چھاتی کو پھیلاتے ہیں جب اندر سے سانس کا دباؤ بڑھتا ہے تو چھاتی پھیلتی ہے اس طرح وہ مجموعہ Mass کا پھیلتا ہے اور سانس لینا شروع کر دیتا ہے گویا اور عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ بن کر پھر آخر پھٹ جاتا ہے۔اور ایٹم کی آگ وہ آگ ہے جس کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْدَةِ کہ یہ دلوں پر جھپٹتی ہے کیونکہ اتنی خطرناک ریڈیائی طاقتیں پیدا ہوتی ہیں اس کے نتیجہ میں کہ وہ ریڈی ایشن کا تصور تفصیل سے تو میں بیان نہیں کر سکتا لیکن نہ نظر آنے والی لہریں ہیں کچھ جن کو آپ آگ نہیں کہہ سکتے لیکن وہ براہ راست حملہ کرتی ہیں دلوں پر اور زندگی کو اچک لیتی ہیں۔بعض دفعہ گرمی کا پھیلاؤ تحقیق ہے سائنسدانوں کی ، پیچھے پیچھے آرہا ہوتا ہے یعنی وہ ریڈیائی شعائیں جو گرمی پیدا کرتی ہیں وہ پیچھے رہ رہی ہوتی ہیں اور دھماکوں کی شعائیں آگے آگے بھاگ رہی ہوتی ہیں اور ان کا دائرہ زیادہ وسیع ہوتا ہے گرمی کی شعاعوں سے تو پیشتر اس کے کہ گرمی پہنچے جسم تک یہ دھما کہ خیز دھما کہ ہوائیں یا دھما کہ خیز شعائیں دلوں کو اس طرح بٹھا دیتی ہیں جس طرح دھماکے سے ایک چیز پھٹ جاتی ہے۔برداشت نہ کر سکے کوئی برتن ، برتن بعض دفعہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے تو اس طرح دل پھٹنے لگ جاتے ہیں ان شعاعوں کے زور سے۔تو قرآن کریم نے دیکھیں کتنی وضاحت کے ساتھ نقشہ کھینچا ہے؟ تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ یہ وہ آگ ہے۔جس کو تم ظاہری آگ نہ سمجھو تم لوگوں کا علم محدود ہے۔ایسی آگ پیدا ہونے والی ہے ذرات میں سے جو دلوں پر جھپٹے گی اور اس بات کا انتظار نہیں کرے گی کہ جسم جلیں تب جا کر موت واقع ہو۔