خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 781 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 781

خطبات طاہر جلد ۳ 781 خطبه جمعه ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۴ء تیری تقدیر کے تابع اسی کی روش پر اسی کے رخ پر خود بھی حرکت کر رہے ہیں۔یہ دو چیزیں جب مل جاتی ہیں تقدیر الہی اور خدا کے بندوں کی تد بیر تو پھر دنیا میں عظیم الشان نتائج ظاہر ہوا کرتے ہیں اسلئے تبلیغ کی طرف غیر معمولی توجہ کریں اور حقیقی خوشی مجھے جماعت فرانس کی طرف سے تب پہنچے گی کہ دیکھتے دیکھتے جماعت کی کایا پلٹ جائے۔جہاں کوئی بھی وجود بظاہر احمدیت کا نظر نہیں آتا تھا وہاں ایک عظیم الشان جماعت قائم ہو جائے اور صرف فرانس کے لئے نہیں تمام دنیا میں جہاں فرانسیسی بولی جاتی ہے وہاں کے لئے فرانس میں ایک مضبوط مرکز قائم ہو، اس کے لئے ہم نے ایک جگہ خرید لی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور انشاء اللہ میں کوشش کرؤں گا جلد از جلد آپ کو ایک مرکزی مبلغ بھی مل جائے جوفرانسیسی زبان اچھی طرح جانتا ہو۔کل اس سلسلہ میں مشورے ہوئے ہیں انشاء اللہ بہت دیر نہیں لگے گی۔قرآن کریم کا ترجمہ بھی فریج میں تیار ہے اور اسی طرح لٹریچر کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔بہت سے کام ہم بڑی دیر سے کر رہے ہیں یعنی گزشتہ چھ سات مہینے سے خاموشی کے ساتھ یہ کام ہورہے ہیں آپ کو علم بھی نہیں لیکن آپ کو مسلح کرنے کے لئے یہ کام کر رہے ہیں، آپ کو ہتھیار دینے کے لئے یہ کام کر رہے ہیں۔تو یہ سب چیزیں تقریباً تیار ہو چکی ہیں یا تیاری کے دور میں سے گزر رہی ہیں عنقریب انشاء اللہ آپ تک پہنچ جائیں گی اپنے آپ کو تیار کریں۔ہر احمدی اپنے اوپر فرض کر لے کہ میں نے ضرور یہاں احمدیت کا پودا لگانا ہے اور صرف پاکستانیوں میں کام نہ کریں ان کا بھی حق ہے ان میں بھی بے شک کام کریں لیکن کوشش یہ کریں کہ اہل فرانس سے آپ کے تعلقات ہوں اور فرانسیسیوں تک آپ پیغام پہنچا ئیں۔ماریشس میں میں نے لکھ دیا ہے اور جرمنی میں بھی بعض فرنچ احمدی خواتین ہیں ان کو بھی میں نے اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وہ فرنچ میں کیسٹ تیار کریں کیوں کہ فریج ، فرنچ مزاج کو سمجھتا ہے اور وہ کیتھولکس میں سے مسلمان ہوئی ہوئی خواتین ہیں اس لئے بطور خاص ان کو میں نے تاکید کی ہے کہ اس طرح سے کیسیٹس تیار کریں کہ آپ کو تسلی ہو کہ فرنچ قوم جب یہ سنے گی تو ان کے دل پر اثر پڑے گا اور اسی طرح ماریشس کے لوگ بھی فرانسیسی جانتے ہیں اور فرانسیسی مزاج کو سمجھتے ہیں ان کو بھی لکھا ہے کہ وہ جلد از جلد ایسی کیسٹیں تیار کریں۔تو ہوسکتا ہے چند مہینوں کے اندر بلکہ اس سے پہلے بھی آپ کو کیسٹیں بھی مانی شروع ہو جائیں اور وڈیوز بھی ملنی شروع ہو جائیں ان کو استعمال کریں۔جرمنی میں تو یہی ہورہا ہے