خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 782 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 782

خطبات طاہر جلد ۳ 782 خطبه جمعه ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۴ء اکثر لڑکوں کو جس طرح آپ میں سے اکثر کو زیادہ گہرا دین کا علم نہیں ہے تبلیغ کا سلیقہ نہیں ہے۔پتہ نہیں کس طرح بات شروع کرنی ہے، زبان پر عبور نہیں ہے، بڑی دقتیں ہیں اسی طرح جرمنی میں بھی تھیں۔لیکن وہاں تو میں نے دیکھا ہے کہ بالکل کو رے ان پڑھ جن کو کہہ سکتے ہیں وہ بھی کامیاب تبلیغ کر رہے ہیں خدا کے فضل سے کیسٹ لے لیتے ہیں ایک دو اور ٹوٹی زبان میں انہوں نے کام کے سلسلے میں سیکھی ہے دوستوں کو آمادہ کر لیتے ہیں اور سادگی میں ایک طاقت ہے جو بڑا اثر کرتی ہے۔بعض دفعہ ایک جاہل آدمی جو سادہ ٹوٹی پھوٹی زبان میں بات کرتا ہے تو وہ زیادہ اثر کر جاتی ہے بہ نسبت ایک قابل ہوشیار آدمی کے تو اللہ نے ان کے چونکہ دل میں جذبہ رکھا ہے ان کی زبان میں اثر بھی پھر ڈال دیا ہے۔وہ کہتے ہیں جی ہماری ٹیپ سن لو۔تو بہت سے لوگ تماشے میں مذاق کے طور پر ہی سہی یا دلداری کی خاطر کہتے ہیں اچھا ٹھیک ہے سن لیتے ہیں۔ایک کیسٹ سنتے ہیں ان کو دلچسپی پیدا ہوتی ہے دوسری سنتے ہیں اور زیادہ دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے اور کئی احمدی ایسے ہیں جو صرف ٹیپیں سن سن کر ہی احمدی ہو گئے ہیں یعنی ٹیسٹس کو وہاں ٹپس کہتے ہیں عام طور پر پنجابی میں یہی محاورہ چلا ہوا ہے تو بہت خوش ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ٹیپوں کے ذریعہ ہی ایک احمدی بنانے کی توفیق عطا فرما دی۔تو آپ کیوں اس لذت سے محروم رہتے ہیں؟ آپ بھی کوشش کریں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ لڑ پچر بھی آپ کو خوب مہیا کیا جائے گا۔یسٹس بھی آنی شروع ہو جائیں گی لیکن ان کا انتظار کئے بغیر اپنی سادہ زبان میں دعا مانگتے ہوئے آپ تبلیغ شروع کر دیں۔نتیجہ یہ نکلے کہ چند مہینے کے اندر یا ایک سال کے اندر یہاں مقامی دوستوں کی ایک جماعت قائم ہو جائے۔یہ ہے جواب اہل پاکستان کے دشمنانِ احمدیت کو ، یہ ہے وہ طریق جس سے آپ کے دل بچے رنگ میں ٹھنڈے ہوں گے۔تب آپ کو چین آئے گا تب آپ کہیں گے ہاں اس طرح سے ہم لوگ ہیں تم ہمیں مٹانے کی کوشش کرو ہم بڑھیں گے، تم ہمیں دبانے کی کوشش کرو ہم اور ابھریں گے۔تمہاری چھاتی پر مونگ دلیں گے اپنی کامیابیوں کی۔یہ ہے ہمارا انتقام تمہیں بھی احمدی بنا کر چھوڑیں گے اور ساری دنیا کو اسلام میں داخل کر کے تب ہم سکون پائیں گے کس طرح تم ہمیں اسلام سے جدا کر سکتے ہو؟ یہ ہیں زندہ قوموں کی نشانیاں، یہ ہیں زندہ قوموں کے جواب یہ ہیں زندہ قوموں کے انتقام ! اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم زندگی کی ہر راہ میں پہلے سے بڑھ کر تیز رفتاری کے ساتھ آگے قدم بڑھاتے رہیں۔آمین۔