خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 754 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 754

خطبات طاہر جلد ۳ 754 خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۸۴ء پہلے بھی ایسے لوگ آئے تھے اور ان کے مقابل پر انبیاء کے حق میں جو سنت ہم نے جاری فرمائی وہی سنت اب بھی جاری ہوگی وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا اور تو کبھی بھی ہماری سنت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھے گا۔نہ پہلے یہ تبدیل ہوئی تھی نہ آج ہوئی ہے نہ آئندہ کبھی تبدیل ہوگی۔پس کتنا روشن مستقبل ہے جماعت احمدیہ کا جو کلام الہی ہمارے سامنے پڑھ کر ہمیں سنا رہا ہے۔وہ کلام ہمیں سنا رہا ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے مظہر اور مقدس دل پر نازل ہوا، وہ کلام ہمیں مستقبل سنا رہا ہے، شاندار مستقبل کی نوید دے رہا ہے جس کلام سے زیادہ مطہر کلام ، جس کلام سے زیادہ یقینی اور قطعی کلام کبھی کسی نبی کے دل پر نازل نہیں ہوا۔وہ کلام جس کا پہلا دعوی یہی ہے لَا رَيْبَ فِيْهِ ( البقرہ:۳) اس میں کوئی شک نہیں، کسی قسم کے وہم کی گنجائش تک نہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ تو حضرت محمد مصطفی ﷺے مخاطب ہیں ہم تو ادنی چا کر آپ کے غلامان در کے بھی غلامان در کے بھی غلام ہیں ہمیں کیسے یقین ہو کہ خدا کا یہ طریق جو انبیاء کے ساتھ جاری ہے وہ ہمارے ساتھ بھی ہوگا ؟ ہم کیسے یہ کامل یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ غیر مبدل سنت جو اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی محبت میں ان کی غیرت کے لئے دکھایا کرتا ہے آج ہم ادنی غلاموں کے لئے بھی ویسی ہی دکھائے گا؟ یہ ایک سوال باقی رہ جاتا ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان آیات میں سے جو پہلی آیت میں نے تلاوت کی تھی مضمون یہاں مکمل ہوا ہے اور اسی میں ان تو ھمات کا جواب دے دیا گیا ہے۔فرمایا يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أَنَاسِ بِاِمَامِهِم ہم قوموں سے ان کے آئمہ والا سلوک کیا کرتے ہیں، قیامت کے دن بھی یہی سلوک ہوگا اور دنیا میں بھی تم سے وہی سلوک ہوگا جو تمہارے امام کے ساتھ خدا کرتا چلا آیا ہے۔تم بچائے جاؤ گے تو محمد مصطفی کی برکت سے بچائے جاؤ گے تم کامیاب کئے جاؤ گے تو محمد رسول اللہ کی برکت سے کامیاب کئے جاؤ گے تم دونوں جہانوں میں سرخرو بنائے جاؤ گے تو اپنے آقا و مولیٰ محمد مصطفیٰ کے قدموں کی برکت سے دونوں جہانوں میں سرخرو بنائے جاؤ گے۔پس اس امام کو کبھی نہ چھوڑنا، اس امام کو کبھی نہ چھوڑنا اس میں دنیا کی فلاح بھی تمہارے لئے وابستہ ہے اور آخرت کی فلاح بھی اسی میں مضمر ہے۔