خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 691
خطبات طاہر جلد۳ 691 خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۸۴ نہیں ہے،اگر خدا تعالیٰ سے تم رزق مانگ رہے ہو لیکن بددیانتیاں کر کے خدا کے غیر سے رزق حاصل کر رہے ہو، اگر خدا تعالیٰ کی غیرت کو کچوکے دے رہے ہو اور خود اللہ کے دین کیلئے اس نام کیلئے غیرت نہیں رکھتے تو جس جس نیک ارادے یا نیک تمنا کے ساتھ اسی قسم کا عمل موجود نہیں ہے وہ چاہے رو کر دعائیں کی جائیں یا خشک آنکھوں سے کی جائیں ان میں جان ہی نہیں پیدا ہوگی ، اٹھ کر اوپر جاہی نہیں سکتیں تو فرماتا ہے کہ بعض دفعہ نیک جذبات ضرور پیدا ہوتے ہیں اس کی وجہ سے نیک خیالات بھی پیدا ہوتے ہیں لیکن اگر تم واقعی چاہتے ہو کہ وہ رفعتیں پکڑ جائیں تو ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ہر نیک خیال کے ساتھ ایک نیک عمل وابستہ ہے۔جب تم وہ نیک عمل اختیار کرو گے تو وہ نیک خیال جو تمہارے دل میں اس کے مطابق ہے وہ رفعت پا جائے گا اور یہ ہے عزت حاصل کرنے کا طریق اللہ تعالیٰ کے ہاں پوپلی نرم منہ کی باتیں کام نہیں آتیں محض جذبات کا رونا کام نہیں آتا بلکہ اس نے ایک بڑا تفصیلی حکیمانہ طریق سکھایا ہے فرمایا یہ اختیار کرو اور پھر دیکھو کہ میں کس طرح دعاؤں کو سنتا ہوں۔ایک بھی چیز ایسی نہیں ہوگی جو تمہارے دل میں تمہارے جذبات میں ، تمہارے خیالات میں حرکت میں آئی ہو وہ آسمان تک نہ پہنچ جائے ، عمل صالح پیدا کرو۔چنانچہ اس پہلو سے جماعت کو توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔اتنا بڑا خزانہ ہے جذبات کا جو اس وقت عطا ہوا ہے جماعت کو اگر اس میں سے اسی طرح گزر گئے اور اپنے اعمال کو سدھارنے کی طرف توجہ نہ کی تو بہت بڑی نعمتوں سے محروم رہ جائیں گے۔یہ اچھی بات ہے کہ مسجد میں آباد ہورہی ہیں، یہ اچھی بات ہے کہ لوگ راتوں کو اٹھ رہے ہیں مگر اگر باقی انسانی زندگی کے اجزا پر، اس کے شعبوں پر اسکا اثر نہ ہو تو یہ پانی سر سے گزر جائے گا اور بعد میں اسی طرح خالی کی خالی جماعت بیٹھی رہ جائے گی اس لئے بڑی تفصیلی طور پر ہر جگہ جماعت کو تنظیم کے لحاظ سے بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ جہاں جذبات انگیخت ہو چکے ہیں ان کو اعمال میں پاک تبدیلی کی خاطر استعمال کرنا شروع کریں اور انفرادی طور پر بھی ہر شخص کو اپنا محاسبہ کرتے ہوئے ان جذبات سے استفادہ کرنا چاہیئے بہت سی ایسی کمزوریاں ہیں خصوصاً پاکستان میں کیونکہ وہاں کا معاشرہ بڑا گندا ہو چکا ہے جو احمدیوں میں بھی کسی نہ کسی حد تک داخل ہوئی ہوئی ہیں اس سے ان کو انکار نہیں کیا جاسکتا۔ہمارے