خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 673 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 673

خطبات طاہر جلد ۳ 673 خطبه جمعه ۱۶/ نومبر ۱۹۸۴ء حالت تو وہی ہے جو قرآن نے بیان فرمائی ہے۔خدا عالم الغیب والشھادۃ ہے اس کی گواہی درست ہے اور واقعہ اگر آپ غور کر کے دیکھیں تو عملاً وہ قابلِ رحم ہیں۔آپ کی تو لذت ، آپ کا تو در دہی اور قسم کا ہے۔ایسی روحانی لذتیں پارہی ہے ساری جماعت اور دن بدن ترقی کر رہی ہے کہ اللہ کے فضلوں کو دیکھ رہی ہے۔اس کے مقابل پر وہ حسد میں جلنے والے ان کی لذت کیسے ہوگی؟ گالیاں دے دے کر لذت کبھی کسی کو آئی ہے؟ پاگل ہو جاتے ہیں بول بول کر ، جھا گیں نکال نکال کر گھر واپس جاتے ہیں پھر ان کو چین نہیں آتا کہ ہم کیا کریں، کچھ پیش نہیں جارہی ، ابھی بھی یہ بڑھ رہے ہیں! ابھی بھی یہ بڑھ رہے ہیں ! ان کے لئے حسرتیں لکھی ہوئی ہیں۔آپ کے لئے امنگوں کا پورا ہونا مقدر ہے۔زمین و آسمان کا فرق ہے آپ میں اور ان میں اس لئے بظاہر جو اُن کے غلبہ کی حالت ہے بظاہر جو ان کی فتح کی حالت ہے۔دراصل اس غلبہ اور فتح میں ہی ان کی نکبت اور ذلت اور ادبار لکھے گئے ہیں اور دیکھنے والی آنکھ دیکھ رہی ہے کہ ان کی حالت قابل رحم حالت ہے وہ قابل فخر حالت نہیں ہے۔پھر خدا تعالیٰ ایسی عظمتیں عطا فرما رہا ہے جماعت کو کہ حیرت ہوتی ہے دیکھ کر بعض ایسے اضلاع جہاں بعض گزشتہ ابتلاؤں میں نہایت ہی کمزوری دکھائی تھی جماعت نے اور ان واقعات کو بعض ادوار میں ہم نے دیکھا ہے جب ہم غور کرتے ہیں ان واقعات پر تو شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ بعض احمدی جماعتوں نے کمزوری دکھائی۔انہیں علاقوں میں اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسی عظمت کردار پیدا ہوگئی ہے، ایسا ایثار کا جذبہ بیدار اور زندہ ہو گیا ہے کہ وہ تو آسمان کے ستاروں کی طرح آج روشن دکھائی دے رہے ہیں۔ایک ایک آدمی ، ایک ایک عورت، ایک ایک بچہ شدید مخالفتوں کے مقابل پر یوں کھڑا ہے جیسے چٹان کھڑی ہو سیلاب کے سامنے۔ایک ذرہ بھی ان کو پروا نہیں۔کوئی خوف ان کے اوپر نہیں ہے۔ان کے واقعات جب آتے ہیں نظر کے سامنے تو میرا دل تو سجدے کرتا ہے خدا کے حضور کہ عجیب شان ہے تیری ! اتنے خطرناک حالات میں اتنی کمزور جماعتوں کو تو نے کیسی طاقت عطا فرما دی! تو جس جماعت کو خدا اس طرح حو صلے دے رہا ہو اس کا نقصان کا سودا کون سا ہے؟ اس جماعت کے واقعات میں آپ کو بتاتا ہوں مثلاً ایک دلچسپ واقعہ کہ ایک گاؤں ہے چھوٹا سا ایک بڑے گاؤں کے قریب نسبتاً جہاں صرف ایک احمدی گھرانہ تھا۔جب انہوں نے قصبوں میں زور لگایا، احمدیوں کو جیلوں میں پھینکا، سلام کرنے کی سزائیں دیں ٹھٹھیوں میں بند کیا، طعنے