خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 671 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 671

خطبات طاہر جلد۳ 671 خطبه جمعه ۱۶/ نومبر ۱۹۸۴ء جماعت کی جس کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اسکی طرف بڑھ رہے ہیں اور اور بھی زیادہ تیزی سے قدم بڑھا ئیں گے۔ابھی تک افریقن ممالک اور انڈونیشا کے بعد جرمنی اپنی بیداری کے لحاظ سے آگے آگے بڑھ رہا ہے اور انگلستان ابھی بہت پیچھے ہے۔چودہ صرف بیعتیں ہوئی ہیں ان کی جب سے میں آیا ہوں اور جرمنی کی ستر سے اوپر ہو چکی ہیں اللہ کے فضل سے اور جو تیاری کی خبریں آرہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ بہت سے بیچ جو بس پھوٹنے کے لئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔اسی طرح ہالینڈ خدا کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہا ہے بہت چھوٹی سی جماعت ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں میں سات بہت اچھے، قابل تعلیم یافتہ احمدی ہوئے ہیں جن کے ساتھ انشاء اللہ ان کا خاندان بھی آئے گا اور پھر جو احمدی ہوتے ہیں ان کے ساتھ خدا تعالیٰ اپنے فضل کے بھی عجیب عجیب کھیل کھیلتا ہے ایسی معجزانہ شان سے ان پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعات بھی عجیب روح پرور واقعات ہیں کثرت سے مختلف لوگ وہ واقعات لکھتے ہیں۔بعض نواحمدی خود اپنے واقعات لکھتے ہیں کس طرح خدا نے ان سے پیار کا سلوک کیا خوابوں کے ذریعہ ان پر ظاہر ہوا، ان کو تقویت دی اور پھر معجزانہ طور پر اپنے قرب کا اور اپنے پیار کا جلوہ دکھا کر ان کے دلوں کو زیادہ مطمئن کیا، اپنی ذات پر زیادہ گہرا ایمان ان کے اندر پیدا کر دیا۔ان واقعات میں سے ایک ہالینڈ کا واقعہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ایک تعلیم یافتہ عیسائی دوست تھے ان کو اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی۔انہوں نے مسجد سے رابطہ قائم کیا اور یہ دلچسپی دراصل پیدا اس لئے ہوئی تھی کہ وہ کینسر کے مریض تھے اور ڈاکٹروں نے یہ اعلان کر دیا تھا ان کے متعلق یعنی ظاہر کر دیا تھا کہ ہماری سائنس کے مطابق پندرہ دن سے زیادہ یہ زندہ نہیں رہ سکتا تو ان کو شدید گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ میں مرنے سے پہلے سچا راستہ تو پالوں، اپنے رب کے حضور جاؤں گا تو اس سوال کا کیا جواب دوں گا کہ تم نے مجھے تلاش بھی کیا تھایا کہ نہیں ؟ اس جذ بہ سے اس فکر کے نتیجہ میں انہوں نے جستجو شروع کی اور جب وہ ہالینڈ مسجد پہنچے تو ایک دو دن کے اندر ہی ان کو اطمینان ہو گیا اور انہوں نے کہا الحمد للہ اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور بیعت فارم پر کر دیا اور ساتھ ہی دعا کے لئے کہا کہ اب دعا کرو، اللہ تعالیٰ مجھے کچھ زندگی اسلام میں دے تاکہ میں اسلام میں رہ کر کچھ خدمت کرسکوں۔چنانچہ وہ پندرہ دن کی جو پیشگوئی کی تھی اس کو اب سات مہینے گزر چکے ہیں اور ان کی صحت