خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 669
خطبات طاہر جلد ۳ 669 خطبه جمعه ۱۶/ نومبر ۱۹۸۴ء وقت تک فصل اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔چنانچہ میں بھی اسی کیفیت میں سے آج کل گزر رہا ہوں۔تمام دنیا میں تمام جماعت کے ذرائع اس بات پر صرف ہورہے ہیں کہ احمدی جلد از جلد مبلغ بن جائے اور اس کوشش کے نتیجے میں اس وقت جو منظر ہے وہ یہ ہے کہ کہیں کہیں سے کوئی سبزی کا دانہ پھوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اس کے پیچھے جماعت کی انتظامیہ کی طاقت ہے جو اس پیج کی طرح ابھی ان کی سر پرستی کر رہی ہے، اس روئیدگی کو بڑھا رہی ہے لیکن عنقریب آپ دیکھیں گے کہ جب ساری دنیا کا احمدی روئیدگی بن کر پھوٹے گا اور پھر مبلغ کی کونپل اس سے نکلے گی اور مضبوط ہو جائے گی اور پھر وہ ایک تناور درخت کی طرح اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا تو ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عظیم انقلاب برپا ہو جائے گا۔یہی وہ طریق ہے اسی مثال میں خدا تعالیٰ نے ہمیں غالب آنے کی حکمت بھی بتادی ہے۔جس قوم کی مثال یہ ہو کہ کھیتی کی طرح تمہیں بویا جائے گا، کھیتی کی طرح تم نے بڑھنا ہے اور پھر جب تم پھوٹ جاؤ گے اور بڑھ جاؤ گے اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاؤ گے تو غیظ وغضب تو ضرور بڑھے گا لیکن یہ غیظ و غضب تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔يُعْجِبُ الزراع کیوں کہ ہم نے اس خاطر پیدا کیا ہے اس کھیتی کو کہ اس کے بونے والے اسے دیکھ کر خوش ہوں۔اگر چہ غضب بھی پیدا ہورہا ہے لیکن غضب ہونا مقصد نہیں ہے مقصد اس کھیتی کا یہ ہے کہ اس سے بونے والوں کو خوشی نصیب ہو۔تو اس لحاظ سے بہت ہی عظیم الشان مستقبل مجھے ان خطرات میں سے پھوٹتا دکھائی دے رہا ہے اور یہ فرضی باتیں نہیں ہیں ہر جگہ نئے مبلغ پیدا ہور ہے ہیں، نئے آدمی اپنے آپ کو دن رات تبلیغ کے لئے وقف کر رہے ہیں۔دعائیں کر رہے ہیں اور ابھی ان کی کوششیں بھی پوری طرح روئیدگی میں تبدیل نہیں ہوئیں کیونکہ ساری جماعت کی کوششیں مبلغ بنانے والی تو ابھی نسبتاً بہت ہی کم ہیں جو روئیدگی کی صورت میں پھوٹی ہیں۔میں تو اس تصور کے ساتھ ہی ایک عجیب عالم میں پہنچ جاتا ہوں خوشی کے کہ جب ساری جماعت اللہ کے فضل سے مبلغین کی جماعت بن چکی ہو اور لکھوکھا احمدی ساری دنیا میں مختلف ادیان کے اوپر اسلام کو اور محمد مصطفی ﷺ کو غالب لانے کیلئے دن رات وقف کئے ہوئے ہوں اور یہ تصور ہی