خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 661
خطبات طاہر جلد ۳ 661 خطبه جمعه ۹ نومبر ۱۹۸۴ء عطافرما تا چلا جارہا ہے۔الحمدللہ علی ذلک۔خطبہ ثانیہ کے درمیان فرمایا: جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا گیا تھا جمعہ کے بعد چونکہ نماز عصر کا الگ وقت نہیں رہتا اور جمع کا وقت ہو چکا ہوتا ہے یعنی عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے اس لئے آج بھی نمازیں جمع کی جائیں گی اور ساری سردیاں جب تک یہ مجبوری ہے جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع کی جایا کرے گی۔کل کے متعلق اعلان ہے کہ چونکہ فیصلہ ہوا تھا کہ سوال و جواب کی مجلس جس میں ہم اکٹھے بیٹھ کر شامل ہوتے ہیں وہ ہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گی مغرب کی نماز کے معا بعد۔لیکن ان دو دونوں میں عشاء کی نماز کا کوئی معین وقت نہیں ہے۔اگر یہ مجلس پہلے ختم ہو گئی اور عشا کی نماز کا وقت ہوا تو اسی وقت عشا کی نماز پڑھ لی جائے گی یعنی ساڑھے سات ہونا ضروری نہیں ہے ہفتہ اور اتوارکو۔اور اگر بعض دفعہ بعض دوست دلچسپ سوال لے کر آتے ہیں اور تھوڑے وقت میں ختم نہیں ہوتے تو لمبا بھی کرنا پڑے تو لمبا بھی کرلیں گے انشاء اللہ۔تو دونوں دنوں میں عشا کی نماز پر آنے والے احتیاطاً اگر وہ مجلس کے لئے نہیں آسکے تو ذرا پہلے آجائیں تا کہ ان کی نماز نہ ضائع ہو۔ہاں ایک بات میں بھول گیا تھا کہ کل کا مجلس سوال و جواب کا پروگرام یہاں نہیں ہوگا۔کل ہمارا انشاء اللہ تعالی اسلام آباد میں ایک پروگرام ہے۔تو یہ اتوار یعنی پرسوں سے شروع ہوگی۔(انشاء اللہ تعالیٰ )