خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 641
خطبات طاہر جلد ۳ 641 خطبه جمعه ۹ نومبر ۱۹۸۴ء افریقہ کیلئے امداد کی تحریک اور جماعت کی روحانی ترقی کی مثالیں (خطبه جمعه فرموده ۹ نومبر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهُ عَيْنَيْنِ وَ لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ وَهَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ وَمَا أَدْرِيكَ مَا الْعَقَبَةُ ) فَكُ رَقَبَةٍ أو اطعم فِي يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ يَتِيما ذَا مَقْرَبَةِ أَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ امَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ أو ليك أصْحَبُ الْمَيْمَنَةِ (البلد :٩-١٩) پھر فرمایا: خدا کی تقدیر کچھ یہ معلوم ہوتی ہے کہ دشمن جتنا زیادہ مغضوب اور ضالین کی راہ میں آگے بڑھتا چلا جارہا ہے اتنا ہی خدا تعالیٰ اپنے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ کوصراط مستقیم پر پہلے سے بڑھ کر تیز رفتاری کے ساتھ آگے قدم بڑھانے کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے۔یہ تقدیر ہر روز ہر ملک میں احمدیوں کے ہر طبقہ پر نظر ڈالنے سے روشن تر ہوتی چلی جارہی