خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 632 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 632

خطبات طاہر جلد۳ 632 خطبه جمعه ۲ / نومبر ۱۹۸۴ء کرتے ہیں اور جب خدا کا فیصلہ نافذ ہوتا ہے تو پھر قوموں کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ان مخالف قوموں کا جو تکبر میں آکر اللہ اور اس کے بندوں کے خلاف فیصلے دیتی ہیں۔چنانچہ سورہ طہ میں ایک اسی قسم کے فیصلہ کا ذکر ہے جب فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے ماننے والوں کے خلاف فیصلہ دیا تو اس وقت انہوں نے جواب یہ دیا۔فَاقْضِ مَا اَنْتَ قَاضٍ إِنَّمَا تَقْضِي هَذِهِ الْحَيَوةَ الدُّنْيَات اور یہ بہت ہی عمدہ طرز کلام ہے اور نہایت ہی پیارا اور فصاحت و بلاغت کا ایک عظیم الشان مرقع اس کا ہے فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضِ کا عملا یہ معنی بنتا ہے کہ جس فیصلے پر تو تلا بیٹھا ہے قاض تو نے کرنا ہی کرنا ہے، تو ظاہر کر دے اس فیصلہ سے مراد یہ ہے کہ تو عدالت کی کرسی پر نہیں بیٹھا ہوا۔تو نے ایک بہانہ بنایا ہے اور ایک تمسخر ہے فیصلوں کے ساتھ پہلے ہی سے نیت ہے تیری یہ فیصلہ دینے کی فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضٍ جس فیصلہ کی تو نیت لئے بیٹھا ہے، جو تو نے کرنا ہی ہے تو کر دے اس کو۔إِنَّمَا تَقْضِي هَذِهِ الْحَيَوةَ الدُّنْيَات ( ل :۷۳) تو صرف دُنیا کا فیصلہ کر سکتا ہے اس سے آگے کا نہیں کرسکتا چھوٹی سی آیت میں ایک حکمتوں کا سمندر بند ہے اس میں إِنَّمَا تَقْضِي هَذِهِ الْحَيَوةَ الدُّنْیات کا مطلب ہے کہ اس دنیا کے معاملات میں تو تیرا زور چل جائے گا۔ہمیں سزائیں مل جائیں گی ، ہمارے خلاف کچھ بدارا دے ہیں جن پر عمل کیا جائے گا لیکن اس سے زیادہ کا تیرا کوئی زور نہیں اور دوسرا معنی یہ ہے تو دنیا کی چیز ہے، دنیا کے معاملات کے بارہ میں فیصلہ کر سکتا ہے، مذہب کے ساتھ تیرا تعلق ہی کوئی نہیں تو اس دنیا کی باتیں کر ٹھیک ہے لیکن مذہب میں کیا تعلق ہے تیرا ! دنیاوی سلطنتوں کو ، دنیاوی بادشاہتوں اور عدالتوں کو مذہب کے معاملہ میں دخل اندازی کا کیا حق ہے اور اگر وہ کریں گے تو اس دنیا میں ان کا فیصلہ رہ جائے گا۔قیامت کے دن دنیا کا کیا ہوا کوئی مذہبی فیصلہ آگے نہیں چل سکتا هذِهِ الْحَيُوةَ الدُّنْيَات نے بتایا کہ تیرے فیصلوں کی پہنچ یہاں تک ہے بس قبر کے آگے تیرا فیصلہ نہیں گزرسکتا اور پھر احکم الحاکمین کے ہاتھ میں فیصلہ چلا جاتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الْأَمْرَ مضمون یہ ہے کہ اَنَّ دَابِرَ هَؤُلَاءِ مَقْطُوعُ مُصْبِحِيْنَ (الحجر:۶۷) که خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے بھی ایک فیصلہ کیا ہے