خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 610
خطبات طاہر جلد ۳ 610 خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۸۴ء تعداد بڑھ کر تقریباً پچاس ہزار ہو چکی ہے اس لئے جیسا کہ میں نے پانچ لاکھ مبلغ مانگے تھے جماعت سے اگر اس میں وقت لگنا ہے اور واقعی وقت لگے گا کیوں کہ مبلغ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے اور اپنی سابقہ عادتوں کو توڑنا اور بدلنا ایک آدمی بوڑھا ہو گیا بغیر تبلیغ کئے ، دوستوں کے ساتھ اس نے روابط قائم کئے لیکن ان سے بات کبھی نہیں کی ، اس کی راہ میں بڑی نفسیاتی الجھنیں حائل ہو جاتی ہیں۔ایک ایسا شخص جس کے ساتھ مراسم میں تبلیغ شامل نہیں ہوئی اچانک اس کو تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اس لئے بہت وقت لگے گا اور پھر تبلیغ کو موثر طریق پر کرنا اور ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنا تعلیم کی طرف توجہ دینا لٹریچر کا حصول پھر جماعت کے اندر یہ استطاعت کہ جس جس جگہ جس جس احمدی کو جس قسم کے لٹریچر کی ضرورت ہے وہ مہیا کرے یہ نظام وقت چاہتا ہے۔اور جہاں تک جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیموں کا تعلق ہے اس کی طرف توجہ دی رہی ہے اور امید ہے کہ ایک سال یا دو سال کے اندر اندر انشاء اللہ تعالی بڑی کثرت کے ساتھ ہر زبان میں ضروری لٹریچر مہیا کر دیا جائے گا اور اس کے علاوہ ٹیپس کی شکل میں اور وڈیویسٹس کی شکل میں بھی مدد گار مواد مہیا کیا جائے گا۔لیکن پہلا ٹارگٹ جو مبلغین کا ہے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہ مقرر کرتا ہوں کہ جتنے چندہ دہندگان ہیں کم سے کم اتنے مبلغ ضرور بنیں اور صرف تحریک کی ایک ٹانگ نہ ہو آگے بڑھنے کی دو ٹانگیں مکمل ہو جائیں۔ایک ٹانگ سے دوڑتے دوڑتے کہیں پہنچ گئی ہے خدا کے فضل سے زمین کے کناروں تک پیغام پہنچ گیا ہے۔اب اندازہ کریں کہ جب یہ دوسری ٹانگ مکمل ہوگی تو پھر کس تیز رفتاری کے ساتھ جماعت آگے بڑھے گی۔آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کتنا حیرت انگیز Impact دنیا پر ہوگا جب پچاس ہزار چندہ دہندگان کے ساتھ پچاس ہزار مبلغین بھی ساتھ شامل ہو جائیں گے اور مجھے یہ خوشی ہے کہ تمام دنیا کے خطوط سے اندازہ ہورہا ہے کہ لوگوں میں بے قراری شروع ہو گئی ہے اور بعض لوگ تو سخت بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہم تو اب راتوں کو اٹھ کر روتے بھی ہیں خدا کے حضور کہ ہمیں جلدی پھل دے ہمارے دل کی تمنا پوری ہو اس لئے آپ بھی مدد کریں دعا کے ذریعے کہ اللہ تعالیٰ جلد ہمیں پھل دے اور پھر پھلوں کی بھی ایسی اچھی اچھی پیاری پیاری اطلاعیں آنی شروع ہوگئی ہیں کہ بہت ہی طبیعت خوش ہوتی ہے۔ایسے علاقوں سے بھی جہاں شدید دشمنی ہے جماعت کی ، وہاں بھی ایسے نو آموز مبلغین جن کو زیادہ علم بھی نہیں تھا ان کو خدا تعالیٰ نے