خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 611 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 611

خطبات طاہر جلد ۳ پھل دینا شروع کر دیا ہے۔611 خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۸۴ء چنانچہ پاکستان کے ایک شدید دشمنی کے علاقہ سے ایک نوجوان نے یہ اطلاع دی ہے کہ ایک اس کی تبلیغ کے نتیجہ میں ایک نوجوان احمدی ہو گیا ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مخالفت بھی کی لیکن وہ قائم رہا اور اس نے مجھے خط لکھا کہ ان حالات میں اس نوجوان نے قربانی کی ہے اور اس طرح اس کی اپنی خواہش ہے کہ اس کے والدین بھی احمدی ہو جائیں۔تو کہتا ہے کہ آپ نے جو جواب مجھے لکھا میں نے وہ اس کے والدین کے سامنے جا کر اس کو پڑھ کے سنایا جب وہ جواب سن رہے تھے تو ان کی آنکھوں میں مجھے ایسی چمک نظر آئی کہ مجھے لگا کہ اب انہوں نے آہی جانا ہے بہر حال۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور آج کا جو خط تھا اس کے ساتھ اس نے ایک ہی خاندان کی 12 بیعتیں بھجوائی ہیں۔تو ہر جگہ جہاں خدا تعالیٰ توفیق عطا فرما رہا ہے احمدی کو اخلاص کے ساتھ اور دعا کرتے ہوئے وہاں پھل لگنے شروع ہو گئے ہیں۔تمام دنیا سے اطلاعیں آ رہی ہیں۔افریقہ کے ممالک سے جنہوں نے تبلیغ شروع کی ہے خدا ان کو پھل دے رہا ہے۔جرمنی نے ایک سو کا وعدہ کیا ہے اور کل کی اطلاعات کے مطابق پینسٹھ یا چھیاسٹھ تعداد ان کی بیعتوں کی ہوچکی ہے اور ان میں سے بھاری اکثریت وہی ہے جو مبلغ کے ذریعہ نہیں یعنی مرکزی مبلغ کے ذریعہ بلکہ یہ جو نئے رضا کار مبلغ ہیں ان کے ذریعہ احمدی ہو رہے ہیں اور جو تیاری کی اطلاعیں ہیں اس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ انشاء اللہ تعالی سال کے اختتام سے پہلے وہ (100) سے بھی بڑھ جائیں تو ہر گز تعجب نہیں ہوگا۔انگلستان بیچارہ کچھ پیچھے تھا اس میں اور ابھی بھی پیچھے ہے لیکن جن لوگوں نے کام شروع کیا ہے ان کو خدا پھل بھی دینے لگ گیا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا یارک شائر (York Shire) شہر کے دو خاندان ہیں ڈاکٹر سعید اور ان کا خاندان اور ڈاکٹر حامد اللہ خان اور ان کا خاندان جن کو بڑا تبلیغ کا جنون ہے اور پہلے اللہ کے فضل سے یہاں سے خوشخبری ملی تھی جو (Greek) فیملی کے احمدی ہونے کی اب یہاں دو ایک میاں بیوی دونوں اساتذہ ہیں وہ پیچھے انصار اللہ کے اجتماع پر آکر بیعت کر کے گئے ہیں انہیں کی کوششوں کے نتیجے میں۔اس کے علاوہ دو پاکستانی بھی وہیں ان کی کوششوں کے نتیجے میں ایک اور نوجوان جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ بھی خدا کے فضل سے احمدی ہوئے