خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 581
خطبات طاہر جلد۳ 581 خطبه جمعه ۱۲ / اکتوبر ۱۹۸۴ء کر رہے ہیں اور کافی تشویش کی صورت ہے۔بظاہر تو اس وقت فوری خطرہ کوئی نہیں ہے لیکن جس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اس سے ڈاکٹر بہت متفکر ہیں اور اس وقت یہ سوچ رہے ہیں کہ آپریشن ہونا چاہئے یا نہیں ہونا چاہئے۔تو احباب جماعت خاص طور پر بڑے الحاج سے دعا میں یاد رکھیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ جس حد تک بھی ہو سکے ہمارے اندر آپ کی اولا د میں سے جو مبشر اولاد ہے اس میں سے نشانیاں باقی رہیں اور رہیں بھی تو امن کی حالت میں، خیر وخوبی کے ساتھ ، خوشیوں کے ساتھ ، دکھوں کے ساتھ نہیں۔تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جہاں تک بھی تقدیر یل سکتی ہے اللہ تعالیٰ ٹال دے اور حضرت سیدہ موصوفہ کو صحت و عافیت کے ساتھ ،خوشیوں کے ساتھ برکتوں والی زندگی عطا فرمائے۔آمین۔