خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 580 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 580

خطبات طاہر جلد ۳ 580 خطبه جمعه ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۴ء ہاتھ میں قوت بھی ہے، اسی کے ہاتھ میں طاقت کے سب سرچشمے ہیں اس لئے تمہیں کس بات کا خوف ہے۔تو ان کا غیب تو ظلم اور تباہی سے بھر سکتا ہے تمہارا غیب تو بہر حال روشن رہے گا۔تمہارے لئے جوظلم آنا تھا ان کی طرف سے آپکا اب تو دن کا تم انتظار کرو اور خدا ان کے دنوں کو راتوں میں بدلنے والا ہے یہ یقین رکھو فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ پھر وہی خلاصہ نکالا۔دیکھئے کس طرح یہ سارا مضمون سمٹ کر پھر آخر عبادت پہ جا کر ختم ہو جاتا ہے۔فرمایا خلاصہ کلام یہ ہے بات لمبی کیا کی جائے مختصر یہی ہے فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ ایک کام کی بات یہ ہے کہ عبادت کر اور اللہ پر توکل رکھ۔عبادت کرنے والے دنیا میں کبھی ہارا نہیں کرتے اور عبادت کرنے والوں کو خدا کبھی چھوڑ نہیں کرتا۔تو کل کا مطلب یہ ہے یقین رکھو کہ کبھی خدا نے کا ئنات میں اپنے عبادت کرنے والوں کو ضائع نہیں فرمایا۔وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ ان باتوں سے غافل نہیں ہے۔تم لوگ سمجھتے ہو کہ اتنی دیر ہوگئی روتے ہوئے گڑ گڑاتے ہوئے اب کب جواب آئیں گے ہماری سجدہ گاہوں کے آنسوؤں کے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تو کل رکھو حو صلے نہ ہارو۔کیوں یقین نہیں کرتے ، کیوں نہیں جانتے کہ جب تم سور ہے ہوتے ہو اس وقت بھی تمہارا خدا تمہارے لئے جاگ رہا ہوتا ہے وہ تو کسی حالت سے بھی غافل نہیں اس لئے تم تو خدا کی آنکھوں کے سامنے بسنے والی قوم ہو تمہیں کس بات کا خوف ہے؟ جو خدا کے رحم سے اوجھل رہ کر ، خدا کی نظر سے اوجھل رہ کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں ان کے لئے خوف ہوسکتا ہے غیب میں لیکن تمہارا غیب یقینی ہے۔لازماً تمہارے حق میں پردہ غیب سے ایسی ایسی نعمتیں نازل ہوں گی، ایسی ایسی نصرتوں کے سامان ہوں گے جن کا تصور بھی تم نہیں کر سکتے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: چند دن ہوئے ربوہ سے اطلاع آئی تھی کہ حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک اولاد میں سے مبشر اولاد میں سے آخری بیٹی ہیں جو زندہ ہیں ان کی طبیعت اچھی نہیں ہے اور مجھ سے اجازت لی تھی کہ ان کو لاہور منتقل کیا جائے۔چنانچہ میں نے کہا کہ فوری طور پر لاہور جانا چاہئے۔چند دن ہوئے ہیں لاہور سے یہ اطلاعیں مل رہی تھیں کہ ڈاکٹر تحقیق