خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 549 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 549

خطبات طاہر جلد ۳ 549 خطبه جمعه ۲۸ / ستمبر ۱۹۸۴ء رہتی کسی سے اور دنیا کہتی ہے بڑے امیر لوگ ہیں۔چنانچہ جماعت احمدیہ کے متعلق بعینہ یہی ہو رہا ہے آجکل، بڑی بڑی تیل کی دولتیں ہیں لوگوں کو نصیب ، بڑی بڑی دنیا کی تجارتیں ہیں حکومتوں کے قبضہ میں اور انڈسٹریز ہیں بڑی بڑی امیر قومیں ہیں لیکن ان لوگوں سے بھی جب آپ بات کریں تو وہ کہتے ہیں جماعت احمد یہ بڑی امیر ہے۔چنانچہ مجھے تعجب ہوا مجھ سے کئی ملنے والے آتے رہتے یہاں جب سنتے ہیں کہ میں یہاں آیا ہوا ہوں تو انگلستان کے بعض بڑے بڑے فہم والے لوگ اور بعض دفعہ امریکہ کے بھی دوسرے ممالک کے بھی یہاں آتے ہیں تو ملتے ہیں۔احمدیوں کو عادت ہے وہ بتا دیتے ہیں کہ فلاں شخص آیا ہوا ہے اور شوق بھی ہوتا ہے کے ملائیں چنانچہ وہ ذکر کرتے ہیں تو لوگ آنا شروع ہو جاتے ہیں اور ایک نہیں کئی مرتبہ لوگوں نے یہ کہا جو خو د ارب ہا ارب روپے کے مالک ہیں کہ آپکی جماعت بڑی امیر ہے۔مجھے کوئی تعجب نہیں ہوتا تھا کیونکہ مجھے علم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں بتایا ہوا ہے کہ تمہاری صفات ایسی ہیں کہ تم دنیا کو امیر نظر آؤ گے ان کا کوئی قصور نہیں ہے ہماری خوبیاں ہیں بعض اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں عطا فرمائی ہیں جن کے نتیجے میں ہم غیروں کو امیر ہی نظر آتے ہیں۔کبھی نہ احمدی کسی سے مانگنے جاتا ہے اور نہ احمد یہ جماعت امریکہ کے سامنے کشکول پھیلاتی ہے یا کسی عرب ملک سے مانگتی ہے یاSheikhdom (شیخ حکمران) سے مانگتی ہے یا ایران سے مطالبہ کرتی ہے یا جاپان سے مدد مانگتی ہے۔ساری دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ اتنے بڑے کام اتنی بڑی ضرورتیں پھیلی ہوئی اور ہاتھ ہی نہیں پھیلا رہے کسی کے سامنے۔ایک تو طبعی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ تعفف ہے یعنی محتاج نہیں رہے کسی کے اور نتیجہ یہ نکالتے ہیں بہت ہی امیر ہیں اور جہالت یہ ہے کہ اصل امارت ان کی نہیں دیکھ رہے کہ اصل امارت کیا ہے ؟ اصل امارت نفس کی ہے، وہ قناعت ہے جو خدا نے عطا فرمائی ہے۔خرچ اس لئے سکڑ گئے ہیں کہ ان کے دنیا میں دلچسپیاں نہیں رہیں، ان کی نظر سکڑ گئی ہے دنیا کی حرص و ہوا سے اس لئے مقابل پر ان کو ایک وسعت نصیب ہوئی ہے اور یہ وسعت دیکھنے والوں کو بہت ہی بڑی دولت اور امارت نظر آتی ہے اور اللہ تعالیٰ واقعہ اس کو پھر اسی میں تبدیل فرما دیتا ہے۔وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ اے میرے متعفف بندو! اے خدا