خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 545
خطبات طاہر جلد ۳ 545 خطبه جمعه ۲۸ / ستمبر ۱۹۸۴ء جب وہ چھپ کر کرتا ہے تو تب بھی جانتا ہے کہ میں اپنی کسی چیز کو خدا سے چھپا نہیں سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يشَاءُ کہ اے محمد ہے تجھے پر ان کی ہدایت نہیں ہے تجھے ہم نے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اگر وہ ہدایت نہیں پائیں گے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں وَلكِنَّ اللهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ کیونکہ خدا تعالیٰ بہت باریک بین ہے اور خدا کی راہ میں خرچ کرنے والوں کی باریک در بار یک نیتوں سے واقف ہے اس لئے وہی فیصلے کیا کرتا ہے کہ کون اس لائق ہے کہ اس کو ہدایت دی جائے اور کون اس لائق ہے کہ ہدایت نہ دی جائے۔وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرِ فَلا نُفُسِكُمْ فرماتا ہے جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو ہم تمہیں دوبارہ بتا دیتے ہیں کہ اس میں سے ایک ذرہ بھی ایسا نہیں جو جسمانی اور مادی لحاظ سے خدا کو پہنچ جائے فَلا نُفُسِكُم وہ بالآخر تمہارے اندر خرچ ہوتا ہے یاوہ تمہاری انفرادی بھلائی کے لئے خرچ ہوتا ہے یا وہ تمہاری قومی بھلائی کے لئے خرچ ہوتا ہے۔قومی زندگی نصیب ہوتی ہے، قوم کو طاقت عطا ہوتی ہے تو تم جو سوچ رہے تھے کہ ہم خدا کو دے رہے ہیں تو یہ دماغ سے نکال دو بالکل کہ عملاً اس کا کچھ حصہ مادی لحاظ سے خدا کو پہنچ رہا ہے۔تمہاری اپنی تقویت کا موجب ہے۔وہ قو میں جو خرچ کرتی ہیں قومی لحاظ سے ان کی کیفیتیں بدلتی رہتی ہیں۔ان میں عظیم الشان طاقتیں پیدا ہو جاتی ہیں اور وہ افراد جن پر اب تو میں خرچ کیا کرتی ہیں ان افراد کی بھی حالتیں بدلنے لگتی ہیں ان لوگوں میں فقیر نہیں رہتے ، ان لوگوں میں مسکین نہیں رہتے ، رفتہ رفتہ ساری قوم کی حالت بدل جاتی ہے۔تو فرمایا سب کچھ یاد رکھو کہ تمہارے لئے ہے لیکن ایک بات ہم تمہیں بتا دیتے ہیں ہمارے لئے کیا ہے ایک چیز ہمارے لئے بھی ہے۔وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاء وَجْهِ اللهِ ہمارے لئے یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ تم نے قوم کی خاطر خرچ نہیں کیا تھا تم نے ہماری خاطر کیا تھا تم نے جو کچھ دیا تھا ہماری محبت میں دیا تھا۔یہ وہ چیز ہے جو ہمیں پیاری ہے اور یہ ہمارے لئے ہے اور ہم اس کے نتیجہ میں ایک اور وعدہ بھی تم سے کرتے ہیں کہ چونکہ تم نے ہماری خاطر خرچ کیا تھا۔وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا ہے ہماری راہ میں اگر چہ پہلے ہی وہ تمہیں فائدہ پہنچارہا ہے، تمہارے اپنے لئے ہے لیکن اس وجہ سے کہ ہماری خاطر تھا ہمارا نام بیچ میں آ گیا ، ہم تم سے یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کہ اس کی پائی پائی