خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 531 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 531

خطبات طاہر جلد ۳ 531 خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۸۴ء جہاں تک ان کی حالت ہے اس کے متعلق عجیب شان ہے۔کلام الہی کی ان حالات میں خوشخبریاں دے رہا ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی زبان سے ان پر سلام بھیج رہا ہے۔فَقُلْ سَلمٌ عَلَيْكُمُ اے خدا کے در کے فقیر و ! تم پر سلامتیاں ہوں۔كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةُ اللہ نے فرض کر لیا ہے کہ وہ تم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے گا۔یہ عجیب لوگ ہیں ان کو پہلے تو یہ فکر ہوا کرتا تھا اور میں نے آپ کو ایک دفعہ سنایا بھی تھا ایک دلچسپ واقعہ کہ مجھے یہ لکھتے تھے کہ ہمیں فکر ہے کہ انگلستان کے لوگ آپکا پورا خیال رکھتے بھی ہیں کہ نہیں اور جس طرح خلافت کی ذمہ داریاں ہیں وہ ادا کر رہے ہیں کہ نہیں۔جب میں نے خطبہ میں بتایا اور ویسے بھی دوستوں نے واپس جا کر وہاں باتیں پہنچائیں کہ انگلستان کی جماعت تو اپنی ذمہ داریاں فرائض سے بہت بڑھ کر پورا کر رہی ہے اور کسی قسم کی کوئی کمی کوئی وہم میں بھی نہیں آنی چاہئے کسی کی کہ اس جماعت کی طرف سے سرزد ہو اور اللہ تعالیٰ نے جتنی توفیق دی ہے جہاں تک میراعلم ہے اس توفیق سے بھی بڑھ کر جماعت حتی المقدور تمام دینی فرائض کو سرانجام دے رہی ہے۔تو ان اطلاعوں کے بعد اب ان کا فکر اور ہو گیا ہے یعنی عشق کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ وہ آئیں مرگ شادی ہے نہ آئیں مرگ ناکامی ہمارے واسطے راہ عدم یوں بھی ہے اور یوں بھی ایک ہمارے بہت ہی دلچسپ اور پیار کرنے والے دوست ہیں ان کا خط آیا ہے کہ مجھے تو یہ فکر ہے ہی نہیں نہ ہوئی تھی کبھی کہ انگلستان کے لوگ خیال نہیں رکھیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا نہیں کریں گے مجھے تو ایک فکر کھا رہا ہے اور پنجابی میں انہوں نے اس فکر کا اظہار کیا کہ کہیں آپ کو ”مل ہی نہ لیں ملنے کا لفظ جو اہل پنجاب ہیں جن کا بچپن پنجاب میں گزرا ہو وہ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔جب ہم سٹاپو وغیرہ اس قسم کی چیزیں کھیلا کرتے تھے تو کبھی گیٹیاں ملا کرتے تھے کبھی خانے ملا کرتے تھے اور کبھی کبڈی میں کھلاڑی مل لیا کرتے تھے تو جو ایک دفعہ ملا جائے وہ اسی کا ہو جاتا ہے۔تو انہوں نے چونکہ بچپن میں ان کا بھی یہی معاشرہ تھا وہ اسی قسم کی کھیلوں میں کھیلتے رہے اور ملنے کا لفظ ان کے دل و دماغ کو مل چکا ہے اس لئے یہ بہت ہی پیارا اظہار انہوں نے کیا کہ مجھے تو فکر یہ ہے کہ آپ کو کہیں انگلستان کی جماعت مل ہی نہ لے۔تو میں ان کو بھی بتا تا ہوں کہ تمام اہل پاکستان کو بھی