خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 415
خطبات طاہر جلد ۳ 415 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء کر کے الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوَريةِ وَالْإِنْجِيلِ کہ وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں رسول نبی کی یعنی محمد مصطفی ﷺ کی جو امی بھی ہے اور اس کا وہ ذکر پڑھتے ہیں اپنی کتابوں میں فِي التَّوْريةِ وَالْإِنْجِيلِ تورات میں بھی انجیل میں بھی اب الَّذِي يَجِدُوْنَهُ مَكْتُوْبَاعِنْدَهُمُ سے مراد صاف پتہ چل رہا ہے کہ اہل کتاب ہیں کیونکہ مسلمانوں کی دوکتا ہیں تو نہیں ہیں۔یہ الَّذِينَ سے مراد کون ہیں؟ وہ کون لوگ ہیں جو پیروی کرتے ہیں ؟ کن کا ذکر چل رہا ہے الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبَاعِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ یہ وہ لوگ ہیں جو تو رات اور انجیل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا ہوا دیکھتے ہیں اور پیشتر اس کے کہ وہ مسلمان ہوجائیں ان کے دل میں آنحضرت کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر وہ آپ کی پیروی کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں پھر ایمان ان کو نصیب ہوتا ہے۔آنحضرت ﷺ ان لوگوں سے کیا سلوک کرتے ہیں کیا کہتے ہیں ان کو قرآن کریم میں چھ کام بتائے آنحضرت کے۔جو کوئی بھی حضور اکرم " سے محبت کرنے لگے اور اپنے آپ کو آپ کے حضور پیش کر دے کہ اب جس طرح چاہیں مجھے بنا دیں میں حاضر ہوں تو فرمایا امر بالمعروف کرتے آنحضرت، اچھے نیک کاموں کا حکم دیتے ہیں اور نہی عن المنکر کرتے ہیں، برے کاموں سے روکتے ہیں اور طیبات کو حلال کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ اچھی چیزیں پاکیزہ چیزیں کھایا کرو اور خبائث کو، گندگی اور بیہودہ چیزوں کو منع فرماتے ہیں کہ یہ چیزیں نہ کھایا کرو اور بوجھ اتارتے ہیں تمہارے رسم و رواج کے جو بو جھ تم نے اپنے اوپر لا در کھے ہیں اور گردنوں کے طوق کاٹ کر دور کر دیتے ہیں۔یہ چھ احسانات ہیں آنحضرت ﷺ کے جو آپ کے اسوہ میں ملتے ہیں۔اس کے مقابل پر فر مایا پھر ایمان لے آؤ ایسے شخص پر ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ آخر پر ان ساری باتوں کے بیان کر دینے کے بعد فرمایا فَامِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ کیوں کہ اہل کتاب کا ذکر چل رہا تھا اس لئے فرمایا ایسا رسول جو اتنا بڑا تمہارا محسن ہے، ایسے ایسے اچھے کام کر رہا ہے، ایسی پاکیزہ تبدیلیاں تمہارے اندر پیدا کر رہا ہے فَا مِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ الله اور اس رسول پر ایمان لے آؤ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اس رسول نبی امی پر ایمان