خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 342
خطبات طاہر جلد ۳ 342 خطبہ جمعہ ۲۹/ جون ۱۹۸۴ء پیسہ نہ مانگیں ، ان کو پیار سے سمجھا ئیں محبت سے جماعت کے قریب لائیں ،معلوم کریں کیا وجہ ہوگئی کیوں یہ اکھڑ گئے ہیں۔عبادتوں میں کمی تھی یا کوئی اور دنیا داری کی چیزوں نے ان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔بہر حال ایک مہم چلا کر ان کی تربیت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اب میں آپ کو چند مثالیں دیتا ہوں کہ کس طرح جماعت کے دوست قربانی میں اپنے اخلاص اپنی محبت میں کیسے کیسے بلند مقامات کو چھورہے ہیں۔زیورات کی تحریک تو نہیں کی گئی تھی مستورات نے خود ہی ، انگلستان کی مستورات نے زیورات دینے شروع کئے اور بہت ہی اعلیٰ نمونہ دیکھایا ہے انگلستان کی خواتین نے۔جب اس کا ذکر آیا جمعہ میں تو بات پھیل گئی اور جرمنی میں جواحمدی نوجوان ہیں ان کی بیویوں نے بھی اس میں حصہ لینا شروع کیا اور جہاں تک جرمنی کی جماعت کا تعلق ہے اب تک کے اعداد وشمار سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ بعد میں آنے کے باوجود آپ سے آگے بڑھ گئے ہیں یعنی انگلستان کی جماعت سے اور غیر معمولی طور پر اپنی آمد کے مقابل پر انہوں نے خدا کی راہ میں زیادہ کھل کر چندے دیئے ہیں۔یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ انفرادی طور پر ہر فرد آگے بڑھ گیا یہ تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔اللہ کے سوا کوئی نہیں جان سکتا کہ انفرادی طور پر کون آگے بڑھا ہے۔دل کے حالات پر خدا کی نظر ہے، کمزوریوں پر، مجبوریوں پر خدا کی نظر ہے اس لئے یہ فتویٰ تو نہ میں دینے کا اہل ہوں، نہ مجاز ہوں، نہ دوں گا لیکن جو عمومی نظر آتی ہے چیز ، ایک تصویر عمومی ابھرتی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی کی جماعت اللہ کے فضل سے بہت آگے بڑھ گئی ہے۔چنانچہ آپ اس سے اندازہ کریں جہاں تک تعداد جماعت کا تعلق ہے انگلستان کی جماعت جرمنی کی جماعت کے مقابل پر چھ سات گنا کم سے کم زیادہ ہے اور اگر مالی حالات برابر سمجھے جائیں حالانکہ برابر نہیں ہیں کیونکہ وہاں بہت سے نو جوان بے کا ر بھی ہیں اور کئی قسم کی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، کئی ہیں جو صرف حکومت سے جو گزارے مل رہے ہیں اسی پر رہ رہے ہیں۔یہاں بھی ایسے ہوں گے مگر وہاں تعداد زیادہ ہے۔تو بہر حال چھ سات گنا زیادہ تعداد ہے انگلستان کے احمدی احباب کی اور اب تک انگلستان کی طرف سے پاؤنڈوں میں اگر پیش کیا جائے تو دولاکھ ترانوے ہزار تین سوننانوے پاؤنڈ چندہ موصول ہوا ہے یعنی وعدے موصول ہوئے ہیں۔اور جرمنی کی طرف سے اب تک دولاکھ بتیس ہزار دوسو چالیس پاؤنڈ کے وعدہ موصول ہو چکے ہیں۔