خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 332
خطبات طاہر جلد ۳ 332 خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۸۴ء چلا گیا۔حضور نے فرمایا کہ بتاؤ میں کون ہوں؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کے سوا ہو کون سکتا ہے۔یہ محبت یہ شفقت کسی اور کو نصیب کیسے ہو سکتی ہے۔میں تو صرف اس لئے دیر کر رہا تھا کہ مجھے زیادہ موقع مل جائے آپ کے جسم کے ساتھ اپنے جسم کو مکس کرنے کا میں تو اس لئے رگڑ رہا تھا اپنے بدن کو یہ دن مجھے کب نصیب ہوں گے۔(مسند احمد کتاب باقی مسند المکثرین باب مسندانس بن مالک ) یہ ہے وہ قدر کی رات جن کے لئے قدر کی رات آتی ہے وہ پھر آگے یہ قدریں تقسیم کرنے والے بن جایا کرتے ہیں ، پسماندہ قوموں کو وہ اٹھاتے ہیں، غریبوں اور بے سہاروں کا سہارا بن جایا کرتے ہیں، ان کے ذریعے پھر اللہ کی قدریں تقسیم ہوتی ہیں اور قیمتیں ڈالی جاتی ہیں۔اس وقت آنحضرت ﷺ نے بڑی محبت سے اس کی مزید دلجوئی کے لیے فرمایا کہ ایک میرا غلام ہے میں جسے بیچتا ہوں۔ہے کوئی لینے والا ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! کون مجھے خریدے گا۔میری تو کوئی قیمت نہیں۔آپ نے فرمایا نہیں نہیں یہ نہ کہو میرے خدا کی نظر میں تمہاری بہت قیمت ہے اُس کی تو اُسی وقت قیمت پڑ گئی تھی جب رسول اللہ ﷺ کی محبت کی نظر اس پر پڑی۔تو وہ لوگ جن کی قیمتیں نہیں ڈالی جاتیں ، یہ قدر کی رات اس طرح اس شان کے ساتھ ان پر ظہور کیا کرتی ہے کہ وہ آگے قیمتیں ڈالنے والے بن جایا کرتے ہیں۔بے سہارا اور کمزور اور بے قیمت لوگ ان کے فیض سے پھر قیمتیں پایا کرتے ہیں۔اس دور میں سے بھی ہم گزر رہے ہیں۔آج جماعت احمد یہ بعض ممالک میں اتنی ذلیل اور بے قیمت اور ایسی بے سہارا ہے کہ ہر سفلہ انسان اٹھتا ہے اور جماعت کے اوپر زبان طعن دراز کرنے لگتا ہے اور ان کی عزتوں پر ہاتھ ڈالتا ہے اور فخر کیا جا رہا ہے اس بات پر بڑے سے بڑے صاحب اقتدارخوش ہوتے ہیں ان کے ساتھ شامل ہونے میں اور اپنے آپ کو ان کے ساتھ ان کے ہم جولی بتانے میں ان کا ساتھی بتانے میں آپ کی کوئی قیمت نہیں ہے لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ لازماً خدا کی نظر میں آپ کی قیمت ہے اور خدا کی نظر آپ کو قیمتی بنا کر دکھائے گی اور جھوٹی قیمتیں مٹائی جائیں گی۔آپ قیمتیں ڈالنے والے بنیں گے، خدا کی قسم آپ قیمتیں ڈالنے والے بنیں گے، آپ قیمتیں ڈالنے والے بنیں گے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے بعد کچھ غائب جنازے ہوں گے۔ایک تو ہمارے ڈاکٹر عبدالقادر صاحب شہید جو چند دن پہلے فیصل آباد میں بڑے ظالمانہ طریق سے شہید کئے گئے ان کا جنازہ ہے اور ایک