خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 330
خطبات طاہر جلد ۳ 330 خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۸۴ء بگاڑنے والی رات ، ایسی رات جو تقدیروں کا فیصلہ کرنے کے لئے آتی ہے۔چنانچہ اس پہلو سے جب آنحضرت ﷺ کے زمانے پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک ہی رات تھی جس نے ایک وقت میں مسلمانوں کی قسمت بنانے کا فیصلہ کر دیا اور مشرکین کی قسمت مٹانے کا فیصلہ کر دیا۔وہ غرق کر گئی آنحضرت ع کے مخالفین کو اور بچا گئی آپ کے ماننے والوں کو اور ہر معاند ہر مخالف کی تقدیرلکھ دی کہ وہ لا ز ما نا کام و رسوا اور ذلیل ہوگا۔ہر مومن کے لئے یہ تقدیرلکھی گئی کہ وہ بہر حال ہر قیمت پر یقیناً کامیاب ہو کر رہے گا۔پس ان معنوں میں تقدیر بنانے والی اور تقدیر بگاڑنے والی رات آیا کرتی ہے۔ایسی ہی ایک رات میں ہم اس وقت گزر رہے ہیں اور ہماری دعائیں ہی ہیں اللہ کے فضل کے ساتھ جو ہمیں تو فیق دے رہا ہے کہ جس نے اس رات کا فیصلہ کرنا ہے۔دوسرا پہلو قدرکا ، قدر کے اندر ایک معنی پائے جاتے ہیں قدرت نمائی کے یعنی ایسی باتیں جو بظاہر ناممکن ہوں ، انسانی طاقت میں نہ ہوں وہ باتیں بھی خدا اس رات کے بعد دکھایا کرتا ہے۔یعنی ایک طرف آنحضرت ﷺ اور آپ کا عجز اور آپ کی انکساری اور آپ کے بے کس ساتھی بے بس کوئی طاقت کو ئی اختیار نہیں تھا۔ہر سفلہ انسان، ہر کمینہ انسان دنیا کے سب سے بڑے معززین پر حملے کر رہا تھا۔زبانیں دراز کر کر کے بھی اور جسمانی دکھ دے کر بھی۔کس قدر بے بسی کی رات ہے۔ان کی بے بسی کی رات قدرت کے دن میں تبدیل کی جاتی ہے، خدا اپنی قدرت نمائی کا نشان دکھاتا ہے اور کمزوروں کو طاقتور بنا دیتا ہے اس لئے قدر کا ایک معنی عام لحاظ سے قدرت نمائی معجزہ دکھانا اور قوت کا اظہار غیر معمولی قوت کا اظہار یہ بھی اس کا معنی ہے۔تو مراد یہ ہے کہ ایک ایسی رات آتی ہے جو کمزوروں کو قوی کر دیتی ہے اور اس رات کا بوجھ جب پڑتا ہے۔تو بڑے بڑے طاقتور کمزور اور بے کار ہو جاتے ہیں۔نہتے ہو کر رہ جاتے ہیں، ان کو وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے تو دراصل تو وہی تقدیر خیر وشر کے معانی ہیں لیکن زیادہ تفصیل سے جب ہم معانی پر غور کرتے ہیں تو تقدیر کی نئی شکلیں سامنے آتی ہیں۔پھر قدر کا ایک معنی وہ بھی ہے جسے ہم اردو میں کہتے ہیں اس کی بڑی قدر کی گئی ہماری کب قدر کرے گا کوئی ہم نے تو بہت کچھ کیا لیکن قدر نہ کی گئی۔یہ قدر در اصل قیمت سے معنی نکلا ہے یہ جو عرف عام میں ہم قدر کہتے ہیں ، یہ عربی میں دراصل قیمت کے نتیجے میں یہ اردو کو معنی بخشا گیا۔قدر