خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 320 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 320

خطبات طاہر جلد۳ 320 خطبه جمعه ۱۵رجون ۱۹۸۴ء طرف منسوب ہو کر آپ کے منبر پر کھڑے ہو کر بے انتہا افترا پردازی سے کام لیا جا رہا ہے اور جانتے ہیں سارے کہ جھوٹے لوگ ہیں، اس قدر کھلم کھلا جھوٹ ایسا بے بنیاد جھوٹ اور اجازت ہے، کوئی ان کو پکڑ نہیں، کوئی ان کو روکنے والا نہیں ، کوئی ان کو تہذیب سکھانے والا نہیں ہے۔صل الله ان حالات میں جو اس وقت پاکستان کے احمدیوں کی حالت ہے وہ نقشہ کھینچا جارہا ہے یہاں دراصل، آپ جہاں چلتے ہیں، جن گلیوں میں آپ کو دیکھ کر تو کسی کو غصہ نہیں آتا۔اگر آتا بھی ہوگا تو وہ Race کے نتیجہ میں آتا ہے کالے ہیں ان پر غصہ کرو لیکن یہ غصہ تو نہیں آتا کہ محمد مصطفیٰ کے غلام چل رہے ہیں ان پر غصہ کرو۔یہ حالت آج پاکستان میں ہے، اس آیت کی تصویر بنا ہوا ہے پاکستان کہ احمدی جہاں نظر آتا ہے وہاں مولویوں کو غصہ آنا شروع ہو جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ یہ بیان فرما رہا ہے کہ جب میری خاطر تم نفرتوں کا نشانہ بنائے جاتے ہو تو ہو کیسے سکتا ہے کہ میں تم سے بے انتہا محبت نہ کروں؟ بھلا ہو سکتا ہے کہ میں تمہارے ظلم کو اس طرح دیکھوں جیسے میرا تم سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے سب کچھ میری خاطر، میرے منہ کے لئے کر رہے ہو۔چنانچہ اسی محبت کو ابھارنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے عرض کرتے ہیں : تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہم نے آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۲۲۵) کیسا عجیب انداز ہے پیار کو ابھارنے کا اور یہی مقصد ہے زندگی کا۔فرماتے ہیں کوئی پرواہ نہیں، تجھے خدا پہنچا دے یہ بات کہ تیرے عشق میں ایک دیوانہ اس طرح تڑپتا رہا ہے اور تیری خاطر ساری دنیا اس کو کا فر وملحد و دجال کہہ رہی ہے، دن رات اس کو گالیاں دے رہی ہے۔تجھے علم ہو جائے تو میں راضی ہوں یہی میری جنت ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندوں کو بتا تا ہوں کہ تمہیں وہ جنت نصیب ہو چکی ہے، کوئی نفرت کی نگاہ ایسی نہیں ہے جوتم پر پڑتی ہو اور اس کے مقابل پر محبت کی نگاہیں میں نہ ڈال رہا ہوں۔کوئی دکھ تمہیں نہیں پہنچ رہا جس کے متعلق میں ارادہ نہ کر چکا ہوں کہ اسے بے انتہا فضلوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔کوئی اندھیرا نہیں ہے جس میں سے تم میری خاطر گزر رہے ہو مگر میں تمہیں بتاتا ہوں کہ اسے روشنیوں میں تبدیل کیا جائے گا۔تم نے بہت ہی حسین نظارے