خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 321
خطبات طاہر جلد ۳ 321 خطبه جمعه ۱۵/ جون ۱۹۸۴ء دکھائے مگر خدا احسن رنگ میں تمہیں بدلے عطا فرمائے گا۔یہ ہے وہ مضمون جس کو قرآن کریم نے نہایت ہی لطیف پیرائے میں بیان فرمایا اور آج اس مضمون کی تصویریں پاکستان میں کثرت سے بن رہی ہیں اس لئے بکثرت دعا کریں اپنے مظلوم بھائیوں کے لئے کہ اللہ ان کو حو صلے دے اور ان کی توجہ ہمیشہ اس بات کی طرف رہے کہ جس ذات کی خاطر ہم یہ کر رہے ہیں وہ ہمیں دیکھ رہی ہے۔ایک لمحہ بھی خدا کی حضوری سے باہر نہ کئے ان کا کیونکہ اگر یہ علم ہو کہ میرے محبوب کو معلوم ہو رہا ہے تو پھر کوئی دکھ دکھ نہیں رہا کرتا پھر اعلیٰ صفات کا انسان اپنے اعلیٰ مقاصد کو پا جاتا ہے وہی اس کی جنت ہوتی ہے وہی اس کا بدلا ہوا کرتا ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: اس ضمن میں یہ بھی خوش خبری میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے احمدیوں پر جس قسم کے حالات ہیں اس کے نتیجہ میں ان کی قربانی کا جذبہ بہت زیادہ ابھر چکا ہے اللہ کے فضل کے ساتھ۔ابھی مجھے جو اطلاع ملی ہے ناظر صاحب بیت المال کی طرف سے اس اطلاع سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان مخدوش حالات میں چندہ گرنے کی بجائے پہلے سے بہت بڑھ گیا ہے اور دس تاریخ تک ابھی بجٹ کا کافی عرصہ باقی ہے یعنی ہمیں دن وصولی کے باقی ہیں اور ان ہیں دنوں کے اندر یعنی دس سے لے کر آخر ماہ تک عموماً رقمیں زیادہ آیا کرتی ہیں تو ناظر صاحب اعلیٰ نے مجھے یہ اطلاع دی ہے کہ ناظر صاحب بیت المال کی اطلاع کے مطابق اب تک گزشتہ سال سے اکتیس ۳۱ لاکھ روپے زائد وصول ہو چکے ہیں خدا کے فضل اور احسان کے ساتھ۔تو عجیب یہ جماعت ہے کون دنیا میں اس جماعت کو شکست دے سکتا ہے؟ کون اس سے ٹکر لے سکتا ہے؟ یہ مختلف لوگ ہیں، ان کا عام دنیا کے انسانوں کو تصور بھی نہیں ہو سکتا کہ کیا مخلوق خدا نے پیدا کر دی ہے۔وہی مخلوق ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے پیدا فرمائی تھی اور آپ کے سوا کوئی پیدا کر بھی نہیں سکتا۔یہ معجزہ ہر کس و ناکس کے بس میں ہے ہی نہیں کہ حقیر گندے دنیا کے کیڑوں کو اُٹھائے مٹی میں سے اور پھر وہ بنا کے رکھ دے جو محمد رسول اللہ ﷺ کے صحابہ تھے یا جو آج احمدی خدا کے فضل سے پاکستان میں بس رہے ہیں یا باقی دنیا میں بس رہے ہیں۔ہر ایک کا یہی حال ہے دراصل، بعضوں پر ابتلا آ گئے اور انہوں نے اپنی وفا کے ساتھ اپنے خلوص کے ساتھ ، اپنی اندرونی خوبیوں کو ظاہر کر دیا ہے۔بہت سے ایسے ہیں جو قرآن کریم کے بیان