خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 299
خطبات طاہر جلد۳ 299 خطبہ جمعہ ۸/ جون ۱۹۸۴ء لوگ اپنے اپنے رنگ میں اپنی اپنی فکر اور اپنی اپنی ہمت کے مطابق اس زندگی کے مزے لوٹتے ہیں جوان کے نزدیک زندگی ہے لیکن سب سے خوش نصیب وہ لوگ ہیں جن کی شکلیں ، جن کی صورتیں، جن کے انداز ، جن پر گزرنے والے حالات حضرت اقدس محمد مصطفی عمل ہے اور ان سے ملتے ہوں جو آپ کے ساتھ تھے۔چنانچہ یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں انہی حالات کا ذکر ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ تصویر جو کبھی مکہ میں بنائی گئی تھی جس پر ہمارے آقا و مولیٰ ، اللہ ہمارے پیارے خدا کی نظریں پیار سے پڑ رہی تھیں اور جس نے اس تصویر کو اس کے ایک ایک نقش کومحفوظ کر لیا، وہ تصویر اب دوبارہ بنائی جارہی ہے اور یہ تصویر بنانے والے آپ ہیں یعنی احمدی جماعت کے خوش نصیب جن کا رنگ آج حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے غلاموں سے مل رہا ہے اور وہ فخر سے یہ کہہ سکتے ہیں ، اس فخر سے جس کی مذہب اجازت دیتا ہے کہ آج ہم وہ لوگ ہیں جن کی شکل اُن لوگوں سے ملتی ہے جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے: مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَريهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ ط فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيْمَا هُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ (الفتح:٣٠) یہ جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں یہ دراصل اسی آیت کی تفصیل ہے اور وہی تصویر جو اس آیت میں مختصراً کھینچی گئی ہے اس کو زیادہ تفصیل کے ساتھ ان آیات میں بیان کیا گیا ہے جو میں نے شروع میں تلاوت کی تھیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِينَ اسْتَجَابُوَالِلَّهِ وَالرَّسُوْلِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ۔کہ دعویدار تو بہت ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں لیکن ایسے دعوے دار کہاں ہیں اور کتنے ہیں جو جب زخم پہنچتے ہوں اس راہ میں تب بھی کہیں ہاں ہم اپنے اللہ اور اپنے رسول کی بات مانتے ہیں اور اسی پر قائم رہیں گے تو فرماتا ہے الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ کہ ایسے بھی خدا کے بندے ہیں جن کو جب زخم پہنچتے ہیں اس وقت بھی وہ خدا اور رسول کی بات کو مانتے چلے جاتے ہیں لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمُ اور پھر ان میں ایسے بھی ہیں جو اپنے اس حسن کو درجہ کمال تک پہنچا دیتے ہیں وَاتَّقَوا اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے اَجْرٌ عَظِيم۔ہے،