خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 173
خطبات طاہر جلد ۳ 173 خطبه جمعه ۳۰ / مارچ ۱۹۸۴ء واقفین زندگی کی ضرورت اور صد سالہ جوبلی فنڈ کی ادائیگی کی تلقین (خطبه جمعه فرموده ۳۰ / مارچ ۱۹۸۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) فضلوں تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ساتھ ساتھ جو روز و شب وسعت پذیر ہیں جماعت احمدیہ کے کام بھی پھیلتے جاتے ہیں، کاموں کے تقاضے بھی بڑھ رہے ہیں اور ذمہ داریاں بھی پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور بڑھتی چلی جارہی ہیں۔یہ وسعتیں جو کاموں میں اور ذمہ داریوں میں ہیں مزید فن کا تقاضا کرتی ہیں لیکن یہ ایک نہ ختم ہونے والی دوڑ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل پھر کاموں کو بڑھا دیا کرتے ہیں کم نہیں کیا کرتے اور ذمہ داریوں کو بھی پہلے سے زیادہ بلند کر دیتے ہیں اور ان میں وسعت پیدا کر دیتے ہیں۔بہر حال ہم اس آگے بڑھنے والی ، ہمیشہ آگے بڑھنے والی دوڑ پر بہت راضی ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نہ فضل کرتے ہوئے تھکتا ہے، نہ ایسی جماعتوں کو تھکنے دیتا ہے جو اس کے فضلوں کی وارث بنتی ہیں۔آج میں خاص طور پر اس نقطہ نگاہ سے دو امور کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔صدر انجمن میں بھی اور تحریک جدید میں بھی جس تیزی سے کام پھیل رہے ہیں اس کا تقاضا یہ ہے کہ نئے نئے واقفین آگے آئیں جب گزشتہ سال میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد وقف کی تحریک کی تھی تو