خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 110 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 110

خطبات طاہر جلد ۳ 110 خطبہ جمعہ ۷ ار فروری ۱۹۸۴ء پہلی اور اگلی ہر قسم کی غلطیاں معاف ہیں۔جس کو اس دنیا میں اتنی عظیم الشان خوش خبری مل جائے اس کو کیا ضرورت ہے رونے اور گریہ وزاری کی۔آپ نے فرمایا کیا میں عبد شکور نہ بنوں۔کیا میں خدا کا شکر ادا نہ کروں کہ اس نے مجھ پر اتنے انعام فرمائے ہیں۔( صحیح بخاری کتاب التفسير باب ليغفر لك ما تقدم من ذبک ) تو دیکھئے کہ ایک عارف باللہ کی خوشیاں بھی شکر میں ڈھلتی ہیں تو دعا بنتی ہیں اور شکر کے آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے ہیں۔یہ خزانہ تو ہر انسان کوکسی نہ کسی شکل میں ملا ہی ہوا ہے۔خوشیاں تو کسی نہ کسی وقت میسر آتی ہیں انسان کو صبح جب آنکھ کھولتا ہے صحت کے ساتھ تو عبد شکور اس بات کو بھی شکر میں تبدیل کر دیتا ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے جو دعائیں سکھائیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کیسے عبد شکور تھے۔کوئی زندگی کا موڑ نہیں، کوئی تبدیلی نہیں جس میں آپ نے شکر کے کلمے بیان نہیں کئے اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کر کے خدا کے فضل نہیں مانگے۔جب نئے کپڑے پہنتے تھے اللہ کا شکر کرتے تھے ، جب نئے موسم کا پھل آتا تھا خدا کا شکر کرتے تھے ، جب آنکھ کھولتے تھے دوبارہ تو شکر کرتے تھے کہ خدا نے مجھے اس نیند سے جو ایک موت کی بہن ہے دوبارہ زندگی عطا فرمائی ہے۔کوئی لمحہ اور کوئی تبدیلی زندگی کی ایسی نہیں تھی جس میں آپ خوشی کو محسوس نہ کریں اور اس خوشی کو شکر میں تبدیل نہ کردیں۔خوشیاں تو آپ کو نصیب ہوتی ہیں اور نصیب ہو رہی ہیں مثلاً اچھا موسم ہو، اچھی مجلس ہو اطمینان سے بیٹھے ہیں، کوئی تکلیف نہیں، کوئی دکھ نہیں اگر عبد شکور ہے تو اس بات کا بھی احساس کرے گا کہ یہ اللہ کا فضل ہے۔ایک انسانی مشینری کا ایک چھوٹا سا کل پرزہ بھی ذرا سا بگڑ جائے تو سارا جسم تکلیف محسوس کرنے لگ جاتا ہے، لاکھوں کروڑوں فضل اللہ تعالیٰ کے ہر وقت آپ پر ہورہے ہیں جو آپ آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں اور جب آپ تکلیف محسوس کرتے ہیں تو لاکھوں کروڑوں فضلوں میں سے صرف ایک نہیں ہورہا ہوتا جس کے نتیجہ میں آپ بے چین ہوتے ہیں۔ایک گردہ کام کرنا چھوڑتا ہے تو اس کے پیچھے بھی اس کے سارے عوامل کام کرنا نہیں چھوڑ رہے ہوتے بلکہ بے شمار عوامل میں سے کوئی ایک کام کرنا چھوڑتا ہے اور ہر زندگی کے ذرے میں خدا تعالیٰ نے عوامل رکھے ہیں جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس کو ہر قسم کے دکھ اور تکلیف سے بچا رہے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کا فضل