خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 505 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 505

خطبات طاہر جلد۳ 505 خطبہ جمعہ کا رستمبر ۱۹۸۴ء ممالک پر بھی جو بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہورہے ہیں۔استعماری طاقتیں استعمال کر رہی ہیں ان کو اور اس بات کا ثبوت اس سے بڑا اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ ہر وہ ایسی حکومت جو شریعت کے نام پر اسلام پر ظلم کر رہی ہے اسکی پشت پناہی ان طاقتوں کو حاصل ہے۔وہ ایک دن کے لئے اپنی پشت پنا ہی ہٹالیں تو ان حکومتوں کے ٹکڑے اُڑ جائیں۔یہ ہے سازش اسلام کے خلاف اس کا دردبھی تو احمدی کو کرنا ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کو یہاں دعا یہ کرنی چاہئے کہ ملک کی اکثریت کو اللہ تعالیٰ ان فتنوں کے عذاب سے بچائے کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ جب ایک حکومت مظالم میں حد سے بڑھ جاتی ہے تو ایک وقت ہوتا ہے مقرر جس کے بعد خدا کی پکڑ لا زما آتی ہے۔اگر اس کے ظلم کا نشانہ خدا والے لوگ ہوں تو پھر لازماً اسکی پکڑ آجاتی ہے۔اگر اس کا نشانہ عام دنیا والے ہوں تو پھر کوئی ضروری نہیں ہے جیسی روح ویسے فرشتے ، جس قسم کی دنیا ویسی ان کی حکومتیں، خدا کو کیا ضرورت ہے کہ ہر جگہ ظالموں کے اوپر ظالم حاکموں کو پکڑتا رہے۔لیکن یہ ایک قانون قدرت ہے جس میں کبھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ساری شریعت کی تاریخ بتا رہی ہے کہ جب بھی کسی سلطان نے خدا کے بندوں پر ہاتھ ڈالا اس حکومت کو یقیناً خدا نے تباہ کیا۔آج کیا ہو یا کل کیا ہو لیکن بالآخر جب خدا کی پکڑ آئی ہے تو وَلَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ (ص:۴) پھر انکے بچنے کی کوئی راہ بھی نظر نہیں آئی۔لیکن بعض دفعہ اس پکڑ کے ساتھ جس طرح آٹے کے ساتھ گھن بھی پیسا جاتا ہے بعض سادہ اور صاف نفس لوگ بھی مارے جاتے ہیں۔بھاری اکثریت ہمارے ملک کی نیک دل ہے۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جو گنا ہوں میں ملوث بھی ہیں وہ بھی فطرتا سعید ہیں ، مجبور ہیں بچارے حالات سے۔اگر اُن کو پنپنے کا ماحول میسر آجا تا تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔بڑا وسیع میں نے جائزہ لیا ہے امت محمدیہ کا۔اس امت کی مٹی زرخیز ہے یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں۔صرف مشکل یہ ہے کہ ظالم جو اسکی آبیاری کرتے ہیں وہ غلط ہیں۔پاکستان میں سے تو وہ احمدی نکلے جو آج حیرت انگیز صبر اور استقلال اور ایثار کے نمونے دکھا رہے ہیں وہ کسی اور ملک کی مٹی تو نہیں۔کابل کی سرزمین سے ہی تو