خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 504
خطبات طاہر جلد ۳ 504 خطبہ جمعہ کار ستمبر ۱۹۸۴ء اور اسکی رات کو دن قرار دے رہا ہے وہ بھی شرعی انقلاب ہے کیونکہ سلطان کا نام شریعت بن گیا ہے۔جو حکومت سر تا پا ظلم کا شکار ہوگئی ہو ظالم بن گئی ہو۔جھوٹ روز مرہ کی عادت بن چکی ہو، حق نام سے نا آشنا ہو، اس حکومت کو شریعت کی طرف سے یہ اجازت دے دی گئی ہے یعنی شرعی عدالت کی طرف سے کہ تم جو کچھ کرتے ہو سلطان ہو خدا کے بنائے ہوئے ہو اس لئے تمہیں سب حق حاصل ہے۔اس سے تو وہی قصہ یاد آجاتا ہے کہ ایک دفعہ ایک آدمی لولا لنگڑا بیچارہ۔لولا لنگڑا بیچارہ تو نہیں ایک دھو کے باز لولا لنگڑا بن کر بیٹھا تھا، بیچارہ بن کے اور ایک گھڑ سوار جارہا تھا اس نے آواز دی کہ میاں دیکھو! میری حالت پر رحم کرو۔میں لولا لنگڑا بیچارہ میں چل نہیں سکتا۔مجھے اپنے ساتھ بٹھا لو میں نے لمبا سفر کرنا ہے۔اس نے اس کو ساتھ بٹھا لیا اور وہ تھا ٹانگیں لٹکائے ہوئے ویسے تھا بالکل ٹھیک ٹھاک۔جب وہ بیٹھا تو اس نے دھکا دے کر سوار کو گرایا اور گھوڑے کو ایڑھ دی دوڑانے کے لئے تو سوار نے کہا میاں میں تو اب تمہیں نہیں پکڑ سکتا اس لئے جلدی کی کوئی بات نہیں۔میرے قریب آؤ ذرا بات تو سنتے جاؤ۔اس نے کہا دیکھیں کیا بات ہے۔وہ واپس آیا اور کہا بتاؤ کیا کہنا ہے؟ اس نے کہا گھوڑا تو تم لے جاؤ لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ اب لولے لنگڑوں کو سواری کوئی نہیں دیا کرے گا اور قیامت تک جتنے ظلم ہوں گے اس وجہ سے کہ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں ان سب کا گناہ تمہارے سرتھو پا جائے گا۔اس لئے شرعی عدالت نے یہ جو فیصلہ دیا ہے اس کے لئے خدا کے سامنے تو جواب دہ ہے ہی۔اس فیصلے کی بنا پر اب قیامت تک شرعی عدالتوں کا اعتبار کسی کو نہیں ہوگا اور شرعی عدالت کی جو بیان کردہ حکومتیں ہیں اُن سے بھی یہ دنیا متنفر ہو جائے گی۔اسلام سے متنفر کرنے کی سازش ہے یہ، حقیقت یہ ہے اور یہ سازش باہر کے ملکوں میں عیسائی دنیاؤں کی تیار کردہ ہے۔تمام دنیا میں اسلام کو بدنام اور ذلیل کرنے اور رسوا کرنے کے لئے یہ قصے چلائے جارہے ہیں کہ اسلام کے نام پر نہایت غیر اسلامی حکومتیں قائم کی جائیں جو ظلم کی راہ سے اسلام کی دھجیاں ادھیڑ دیں۔یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور اسکے متعلق ایک عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے شرعی کہلاتی ہے کہ یہ شریعت کے عین مطابق ہے اور شرعی سلطان ہے اور اسکی ہر کارروائی عین شریعت کے مطابق ہے اور درست ہے اس لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے قوم پر اور باقی مسلمان