خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 597
خطبات طاہر جلد ۲ 597 خطبه جمعه ۲۵ / نومبر ۱۹۸۳ء کسی کا بھلا بھلا چاہنے کی صفت سے عاری ہوتا ہے۔قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أفْوَاهِهِم تمہیں تو صرف ان باتوں کا علم ہے جنہیں وہ اپنی زبان سے کہہ چکے ہیں یا جن کا اقرار کر چکے ہیں کہ ہاں ہم تمہیں یہ سمجھتے ہیں، وہاں تک تو تمہاری نظر ہے لیکن فرماتا ہے وَمَا تُخْفِی صُدُورُهُمْ تمہیں علم نہیں لیکن ہمیں علم ہے کہ جو باتیں وہ زبان پر نہیں لاتے اور ان کے دلوں میں کھول رہی ہیں وہ ان سے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں جنہیں وہ زبان پر لاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا یہ کلام کیسا عظیم الشان کلام ہے دھوکے میں رکھ کر کسی جرات مندانہ قدم کی طرف نہیں بلاتا۔خطرات کی طرف کھول کھول کر آگاہ کرتا ہے اور پھر کہتا ہے اب اگر تم میں ہمت ہے کہ صرف خدا کا خوف رکھو اور غیر اللہ کا نہ رکھو تو آؤ اس راستہ پر چلے آؤ اس سے کم درجہ کے لوگ عنداللہ مطلوب نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہیں علم ہی نہیں ہے کہ کتنے خوف ناک ارادے ہیں۔ہمیں علم ہے لیکن پھر اس وضاحت کے بعد فرماتا ہے۔قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ ہم نے تمہارے لئے نشانیاں خوب کھول کر بیان کر دی ہیں اب تمہارا فرض ہے کہ عقل کرو لیکن ساتھ ہی ایک خوشخبری بھی دیتا ہے۔فرماتا ہے: إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَاكِيْدُ كَيْدًا فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ أَمْهِلُهُمْ رُوَيْدًا ( الطارق :۱۲-۱۸) جب تم نے میرا خوف اختیار کر لیا اور میں تمہیں بتا چکا ہوں کہ تمیں یہ بھی پتہ نہیں کہ کس طرف سے حملہ ہوگا اور کس شکل میں ہوگا کیونکہ مخالفین کے سارے ارادے تم سے مخفی ہیں لیکن مجھ سے مخفی نہیں ہیں اور چونکہ تم نے میرا خوف کیا ہے اس لئے میں تمہارا ضامن ہو چکا ہوں اب میں تمہاری خاطر تدبیریں کروں گا چونکہ تمہیں تدبیروں کا اختیار ہی کوئی نہیں۔جب پتہ ہی نہیں کہ دشمن کی تدبیر کیا ہے تو تم مقابل پر کیا تدبیر کر سکتے ہو۔فرمایا اِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ وہ تمہارے خلاف خوب تدبیریں کر رہے ہیں لیکن میں بھی تو غافل نہیں بیٹھا ہو اور اکیڈ گیدا میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں۔فَمَهْلِ الْكَفِرِيْنَ اَمْهِلُهُمْ رُوَيْدًا ان کو اس حال میں رہنے دو پھر دیکھنا خدا کی تدبیر غالب آتی ہے یا ان کی تدبیر غالب آتی ہے۔جب یہ فرمایا کہ وَدُّوا مَا عَنِتُمُ وہ تمہارا برا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ بھی تسلی دے دی کہ تم نے ان کے خلاف تدبیر نہیں کرنی نہ تم کر سکتے