خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 596 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 596

خطبات طاہر جلد ۲ 596 خطبه جمعه ۲۵ / نومبر ۱۹۸۳ء لینن نے نہتے مزدوروں پر گولیاں چلائیں جن کے نام پر طاقت حاصل کی تھی اور روٹی کے نام پر طاقت حاصل کر کے انقلاب برپا کیا تھا۔وہی نہتے مزدور خاموشی سے احتجاج کرنے کے لئے جب گلیوں میں نکلے اور روٹی کا مطالبہ کیا تو ان پر ظالمانہ طور پر گولیاں برسائی گئیں۔اسی طرح سٹالن نے اپنے زمانہ میں لکھوکھہا لوگ قتل کروا دیئے اس لئے کہ بے خوفی کے نتیجہ میں بے راہ روی بھی پیدا ہوگئی تھی جبکہ صحیح راستے پر چلنے کے لئے اللہ کا خوف درکار ہے۔انسانوں سے بے خوفی میں کچھ فوائد بھی ہوں گے اور کچھ نقصان بھی ہیں لیکن اگر غور سے دیکھیں تو نقصان بالعموم زیادہ ہو جاتے ہیں اس لئے یہ لوگ بھی مومنوں کے مقابلہ پر کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔اس کا مزید تجزیہ کر کے دیکھیں۔ملک کے اندرونی فیصلے ہوں یا بیرونی فیصلے ہوں جہاں جہاں بھی انسان کا خوف سامنے آئے گا وہاں راہنما غلط فیصلے کرنے پر مجبور ہوتے چلے جاتے ہیں۔یہ صرف مومنوں کی شان ہے کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔چنانچہ اس کا تجزیہ کرنے کے بعد قرآن کریم پھر مومنوں کو خوب اچھی طرح متنبہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ تم ہمارے خوف کے سوا کسی اور کا خوف نہیں رکھتے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ تمہارے لئے خوف کے سامان اکٹھے نہیں کئے گئے۔وہ تو بہت اکٹھے کئے جائیں گے ، آ گئیں بھڑکائی جائیں گی ، دھمکیاں دی جائیں گی اور بڑے گہرے منصوبے بنائے جائیں گے کہ جس طرح بھی ہو سکے تمہیں صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دیا جائے۔ہم تمہیں ایسی باتوں پر بھی اطلاع دیتے ہیں جن کا تمہیں علم نہیں ہے ایسے خوفوں سے بھی تمہیں متنبہ کرتے ہیں جن پر تمہاری نظر نہیں ہے۔چنانچہ اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ (آل عمران : ۱۶) کہ دیکھو! وہ تمہارا بھلا نہیں چاہتے، یہ ہم تمہیں بتا دیتے ہیں، یہ خیال کر لینا کہ ان کے دل میں تمہارے لئے کوئی خیر سگالی کا جذبہ پایا جاتا ہے، ہرگز نہیں۔جو آدمی صرف اللہ کا خوف رکھنے والا ہے وہی اپنے سوا دوسروں کا بھلا چاہتا ہے۔جو خدا کا خوف نہیں رکھتا اور بندوں کا خوف رکھتا ہے وہ