خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 338 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 338

خطبات طاہر جلد ۲ 338 خطبہ جمعہ ۱۷/جون ۱۹۸۳ء آپ آزاد ہو جائیں گے۔کیونکہ آپ علیہ السلام نے فرمایا ہے ہر مشکل کا علاج اللہ تعالیٰ کی محبت ہے اور ہ ہر ہر آگ کو ٹھنڈا کرنے کا نسخہ عشق الہی کی آگ ہے اور عشق الہی کی یہ آگ رمضان میں خوب بھڑکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس مہینہ کا’ رمضان‘ نام ہی اس لئے رکھا گیا ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی تپش پائی جاتی ہے۔اللہ کی محبت جولانی دکھاتی ہے ایک خاص گرمی کی پیٹیں اس سے آتی ہیں اس لئے یہ بہت ہی مبارک مہینہ ہے۔(الحکم جلد نمبر ۵ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود زیر آیت شهر رمضان الذی انزل فيه القرآن ( ہمیں سنبھالنے اور پناہ دینے کے لئے عین وقت پر آیا ہے اس لئے بہت دعائیں کریں اور خاص طور پر اپنے رب سے اس کی محبت مانگیں، اللہ کی رضا تلاش کریں اس سے التجا کریں کہ اے خدا! ہم تیری رضا پر راضی ہیں۔جو بھی تیری رضا ہے ہمارے لئے ٹھیک ہے لیکن ہم بہر حال تیری پناہ میں آتے ہیں۔ہمیں لپیٹ لے۔ہمیں چھپالے ، ہماری کمزوریوں سے پردہ پوشی فرما، ہماری غفلتوں کو دور فرمادے اور ہماری پناہ بن جا، ہمارے لئے قلعہ بن جا جس کے چاروں طرف تو ہی تو ہوا اور دشمن ہم تک نہ پہنچ سکے جب تک تجھ پر حملہ آور ہو کر نہ پہنچے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اگر یہ ہو جائے تو ہم نے گویا اپنی زندگی کا مقصد پالیا۔جس کو خدامل جائے اس کو پھر اور کیا چاہئے۔پھر تو وہ بے اختیار یہ کہے گا: فَلَسْتُ أَبَالِي حِيْنَ أَقْتَلُ مُسْلِماً عَلَىٰ أَيِّ شِقٍ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي میں تو اپنے رب کو پاچکا ہوں اب اگر تم مجھے قتل کرتے ہو تو مجھے کیا پرواہ ہے کہ میں قتل ہونے کے بعد کس کروٹ کروں گا۔وذلك فِی ذَاتِ الاِلِهِ وَإِنْ يَّشَأْ يُبَارِكْ عَلَى أَوْ صَالِ شِلْوِ مُمَزَّعٍ ( بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدرًا) خدا کی قسم میرا یہ مرنا اور میرا اقتل ہونا محض اللہ کی خاطر ہوگا اور اگر وہ چاہے تو میرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے پر رحمتیں نازل فرما سکتا ہے۔پس جس قوم کو ایسی خوش نصیبی عطا ہو۔جس کو ایسی ہمیشہ کی فلاح کی راہ مل جائے اس قوم کے لئے خوف و ہراس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ اپنی محبت اور رضا کی چادر میں ہمیں ڈھانپ لے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۶ جون ۱۹۸۳ء)