خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 19

خطبات طاہر جلد ۲ 19 19 خطبه جمعه ۱۴/ جنوری ۱۹۸۳ء اللہ کا رنگ اختیار کرو (خطبه جمعه فرموده ۱۴ جنوری ۱۹۸۳ء بمقام دارالذکر لاہور ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے اس آیہ کریمہ کی تلاوت فرمائی: صِبْغَةَ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً (البقرة : ۱۳۹) اور پھر فرمایا: اللہ کا بھی ایک رنگ ہے اور اللہ سے بہتر اور کس کا رنگ ہو سکتا ہے۔اس مختصر سی آیت میں تمام نصیحتوں کا نچوڑ بیان فرما دیا گیا۔تمام دنیا کی کتابوں کی نصیحتیں اکٹھی کرلیں اور قرآن کریم میں بیان فرمودہ نصیحتوں کی تشریحات کرتے چلے جائیں،اس آیت کے مرکزی نقطہ کے دائرہ سے وہ نصیحتیں باہر نہیں جاسکتیں۔فرمایا اللہ کی صفات کو اختیار کرو اور ویسا بننے کی کوشش کرو۔نصیحت کا یہ وہ مرکزی نقطہ ہے جس سے آگے تمام نصیحتیں بھی پھوٹتی ہیں اور نصیحت کرنے والے اپنے اختیار بھی لیتے ہیں۔پس جب یہ کہا گیا کہ آنحضرت ﷺ کو اسوہ بنایا گیا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( الاحزاب : ۲۲) تو بات حضور اکرم سے شروع نہیں کی گئی بلکہ بات یہاں سے شروع کی گئی کہ یہ وہ شخص ہے جس نے اللہ کے ہر رنگ کو بہترین طور پر اپنالیا اور جس حد تک انسان کے لئے اپنی تشکیل اور تخلیق کے لحاظ سے ممکن ہے تمام صفات باری تعالیٰ کو اپنے اوپر وارد کر لیا