خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 1

خطبات طاہر جلد ۲ 1 خطبہ جمعہ ۷ /جنوری ۱۹۸۳ء آنحضرت علی کا ہر عمل عظیم الشان تعلیمات کا سمندر ہے (خطبہ جمعہ فرموده ۷ جنوری ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گذشته خطبہ جمعہ میں میں نے ان مہمانوں کی عظیم الشان قربانی کا ذکر کیا تھا جو بہت سردی میں باہر جلسہ گاہ میں بیٹھے رہے اور اس آزمائش پر حیرت انگیز صبر کے ساتھ پورے اترے۔اس خطبہ کے بعد بیرون ملک سے آئی ہوئی ایک خاتون نے بڑے ہی لطیف انداز میں مجھے سے شکوہ کیا اور کہا کہ تمہاری بہنوں اور بچیوں کا کیا قصور تھا کہ ان کا تم نے ذکر نہیں کیا اور انہوں نے اس شکوہ کی وجہ یہ بیان کی کہ جماعت احمدیہ میں ایک تاریخ بن رہی ہے اور اس تاریخ میں خلفاء وقت کے خطبات ایک بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔چنانچہ اگر وقت کی قربانیوں کا ذکر محفوظ ہو جائے تو آئندہ نسلوں کو دعا کی تحریک ہوتی ہے اس لئے انہوں نے مختصر یہ کہا کہ دراصل احمدی بہنوں کو دعا سے محروم نہیں رکھنا چاہئے اس لیے ان کا ذکر کرنا چاہئے تھا اور یہ شکوہ بجا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ جو حالات میرے علم میں آئے ہیں ان کی رو سے احمدی بہنوں نے مردوں