خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 592 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 592

خطبات طاہر جلد ۲ 592 خطبه جمعه ۲۵ / نومبر ۱۹۸۳ء دینا بلکہ یہ توجہ دلاتا ہے کہ پہلے خدا کا خوف پیدا کرو تا کہ تمہیں کامیابی نصیب ہو۔چونکہ اس کا کوئی ظاہری پیمانہ نہیں جس سے یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں کے دل میں واقعتہ خدا کا خوف داخل ہو چکا ہے اور فلاں کے دل میں نہیں ہوا اس لئے یہ کھلا احتمال ہے کہ جب خدا کا خوف دلانے کے بغیر بات شروع کی جائے تو چونکہ خدا کا خوف نہیں اور بنی نوع انسان کا خوف ہے اس لئے حق کی مخالفت شروع ہو جائے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کو تبلیغ کا یہ راز سکھایا گیا اور آپ سے بہتر اس کو کوئی نہیں سمجھتا تھا اور آپ نے سب سے پہلے خوف خدا کی بات کی ہے، اللہ کی طرف متوجہ کیا ہے، غیر اللہ کا خوف دور کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے بعد رب کریم کے پیغامات کو پہنچانا شروع کیا۔اور چونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک بڑا طبقہ خوف خدا سے محروم رہ جاتا ہے پھر ان سے خدا کا خوف دلانے والوں کے خوف شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ حملہ کرتے ہیں ، وہ برا مناتے ہیں ، وہ کہتے ہیں تم اشتعال انگیزی کر رہے ہو، تم ہمارے باپ دادا کے دین کو غلط بتارہے ہو اور کہتے ہو کہ یہ درست رستہ ہے اور بات بات پر زو در نج ہو جاتے ہیں انہیں نیکی کی طرف بھی بلایا جائے تو غصہ کرنے لگ جاتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم جب یہ فرماتا ہے کہ خدا کا خوف کرو اور غیر اللہ کا خوف نہ کھاؤ تو اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ آپ کو خطرات سے بے خبر رکھ کر یہ تعلیم دی جارہی ہے۔کیسی کچی اور صاف گو کتاب ہے۔خدا بلاتا ہے اور اسی طرف بلاتا ہے کہ غیر اللہ کا خوف نہ کھاؤ اور صرف خدا سے ڈرولیکن ساتھ یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں تمہارے لئے خطرات ضرور پیدا ہوں گے۔چنانچہ اسی آیت میں جس کی میں نے خطبہ کے شروع میں تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَلَتِ اللهِ وَيَخْشَوْنَهُ وہ لوگ جو اللہ کے پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور پیغام پہنچانے کی وجہ بھی خدا ہی کا خوف ہوتا ہے۔وہ خدا اسے اپنے لئے بھی ڈرتے ہیں لیکن ان کے خوف میں خود غرضی نہیں پائی جاتی وہ غیروں کے لئے بھی خدا کا خوف کھانے لگ جاتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں دوسری جگہ ایسے فرشتہ صفت انسانوں کا ذکر ہے جو غیروں کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں اور عالم ملائکہ میں ایسے فرشتے ہیں جو اس بات پر وقف ہیں کہ وہ ان لوگوں کے لئے بھی استغفار کریں جو امن کے دائرے میں داخل نہیں ہوئے۔فرماتا ہے وَيَخْشَونَ وہ خدا کا خوف کھاتے ہیں اسی لئے تو خدا کا پیغام