خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 593 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 593

خطبات طاہر جلد ۲ 593 خطبه جمعه ۲۵ / نومبر ۱۹۸۳ء پہنچاتے ہیں اور یہ خوف اتنی وسعت اختیار کر چکا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے اپنے لئے بھی ڈر رہے ہیں اور غیروں کے لئے بھی ڈر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں ان کو غیر اللہ کی طرف سے خوف پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ عجیب بات ہے کہ جو امن کا پیغام دے رہے ہوں ان کو جواب میں خوف کا پیغام ملتا ہے، جو صلح کی ضمانت دے رہے ہوں ان کو جنگ کا پیغام ملتا ہے۔وہ کہتے ہیں اچھا! تم صلح کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہو! اب تمہارا علاج یہی ہے کہ تم سے جنگ ہو جائے۔تم چاہتے ہو کہ ہم امن میں آجائیں، اس کا علاج سوائے اس کے کچھ نہیں کہ تمہارے گھروں کے امن بر باد کر دیئے جائیں۔اس مضمون میں داخل ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا يَخْشَوْنَ اَحَدًا إِلَّا اللَّهَ کہ اللہ کے خوف کی وجہ سے جب تبلیغ کرتے ہیں تو جن کو وہ تبلیغ کر رہے ہوتے ہیں وہ اس دھو کے میں نہ رہیں کہ یہ چونکہ ڈرپوک لوگ ہیں بزدل ہیں اس لئے خدا سے ڈرتے ہیں اور جو بزدل ہوتا ہے اس کو ڈرایا جاسکتا ہے۔بزدل ایک سے ڈرتا ہے تو دوسرے سے بھی ڈرتا ہے۔فرمایا یہ ان کی صفت حسنہ ہے یہ کمزوری نہیں ہے کہ وہ خدا سے ڈرتے ہیں۔یہ ان کی بہادری کا ثبوت ہے کہ وہ غیر اللہ سے نہیں ڈرتے۔ان کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ غیر اللہ ان پر کیا قیامت تو ڑ دے گا۔یہاں یہ نہیں فرمایا کہ لوگوں سے نہیں ڈرتے بلکہ فرمایا اَحَدًا إِلَّا الله اس سے مضمون میں اور زیادہ وسعت پیدا کر دی۔ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ تم سے نہیں ڈرتے۔وہ کائنات کی کسی چیز سے بھی نہیں ڈرتے یعنی ہر اس خوف سے امن میں ہیں جو خدا کے علاوہ فرضی خوف یا غیر اللہ کی طرف سے حقیقی خوف دنیا پر چھا جایا کرتے ہیں۔پھر فرماتا ہے وَكَفَی بِاللهِ حَسِینبا ان لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اللہ ان کے لئے کافی ہے۔وہ حساب کرنے والا بھی ہے ان کا خیال رکھنے والا بھی ہے اور نیک نتائج پیدا کرنے والا بھی ہے۔غرضیکہ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے ان کے لئے کافی ثابت ہوگا۔چنانچہ اسی مضمون کو ایک اور رنگ میں بھی بیان فرمایا گیا اور خشیت الہی کو نیکی کی تعریف میں شامل کیا گیا اور خدا سے ڈرنے اور نہ ڈرنے والوں کے درمیان ایک حد فاصل قائم فرما دی فرماتا ہے: اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأَتَى الزَّكَوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا الله فَعَسَى أُولَيْكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ ) (التوبه: ۱۸)