خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 566 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 566

خطبات طاہر جلد ۲ 566 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۸۳ء میں یہ کہنا بھول گیا تھا کہ صحنوں اور گلیوں کی صفائی کا پہلے انتظام کیا جائے۔ان دونوں کو میں بریکٹ کر رہا ہوں کیونکہ بعض دفعہ صحن کی صفائی کا مطلب ہوتا ہے گلیوں کا گند اور گلیوں کی صفائی کا مطلب ہے کہ گھر میں گند پڑا رہے۔یہ دونوں چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔دونوں کو بیک وقت پیش نظر رکھ کر اپنا لائحہ عمل تجویز کریں۔صحنوں کا گند گلیوں کا گند نہیں بننا چاہئے اور گلیاں اس لئے نہیں صاف ہونی چاہئیں کہ آپ کے صحن گندے رہتے ہیں۔دونوں چیزیں بیک وقت صاف کرنے کے لئے آپ کو صرف اپنے ذرائع پر انحصار نہیں کرنا بلکہ انتظامیہ کو لازماً اس میں آپ سے تعاون کرنا ہوگا۔خدام الاحمدیہ، انصار اللہ صدران محلہ کی کمیٹیاں بنیں اور ان باتوں کا خیال کریں کہ وہ لوگ جو گند باہر پھینکیں گے انہیں کیا کرنا چاہئے اور اس گند کو وقت پر وہاں سے دور کرنے کے لئے کیا انتظام ہونا چاہئے۔وہ گندی نالیاں جن میں اندھیرے میں مسافروں کے پاؤں پڑ جاتے ہیں اور ان کے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں ان کے لئے کیا صورت بنانی چاہئے۔کوئی راہ گزر بھی ایسی نہیں ہونی چاہئے جہاں مسافر کے لئے کوئی خطرہ ہو۔اماطة الاذی ایمان کا ایک حصہ ہے۔( صحیح بخاری کتاب الحصبة وفضلها والتحريض علیھا۔باب فضل المنیحہ ) ہر تکلیف دہ چیز کو ہم نے اپنی گلیوں وغیرہ سے دور کرنا ہے۔اسی طرح بازاروں میں صفائی بھی بہت ضروری ہے۔بازاروں میں دوکانداروں کا یہ رجحان ہوتا ہے کہ وہ ایسے موقعوں پر جہاں بکری بڑھنے کا امکان ہو سجاوٹ کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنی دکانیں سجا کر اپنے گند باہر پھینک رہے ہوتے ہیں اس لئے وہاں بھی ان دونوں چیزوں کو اکٹھا رکھنا ہے۔دوکان کی سجاوٹ بازار کی تکلیف میں منتقل نہ ہو جائے اور دکان کی وسعت بازار کی تنگی میں منتقل نہ ہو جائے۔پس یہ دو تکلیفیں ہیں جو عموماً ایسے موقعوں پر پیش آجاتی ہیں تو اس کے لئے انتظامیہ کو مستعد ہونا چاہئے کہ تھڑے بڑھتے بڑھتے گلیوں کو نہ روک لیں اور بازاروں میں چلنا مشکل ہو جائے۔لہذا جہاں تک بھی ممکن ہوسڑکوں وغیرہ کی صفائی ضرور کی جائے۔ہمارا ایک شعبہ کبھی مار اور مچھر مار ہے۔میں نے اس کا انچارج ڈاکٹر عمر دین صاحب کو بنایا تھا وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا کام کرتے رہے ہیں۔دوائیاں بھی مل گئی ہیں لیکن اب بھی کہیں لکھی نظر آ جاتی ہے تو جلسہ سے پہلے اس کے لئے پیشل سکیم بنانے کی ضرورت ہے۔مکھی کا بالکل قلع قمع