خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 565 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 565

خطبات طاہر جلد ۲ 565 خطبه جمعه ۴ / نومبر ۱۹۸۳ء جاسکتی تو بیٹھے کا انتظام کر دیں کہ مہمان نیچے بیٹھ کر چھوٹی چھوٹی پیڑھیوں پر اپنا شیو بناسکیں یا جس نے ڈاڑھی بنانی ہے وہ ڈاڑھی بنائے۔مگر شیشے اور پانی ہونا چاہئے کہ یہ سب سے بڑی ضرورت ہے۔عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک غسل خانہ کافی ہے لیکن ایک کافی نہیں ہوتا۔جہاں غسل خانے کے لئے اسی آدمیوں کی لائن لگ جائے۔آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس طرح کتنا وقت ضائع ہوتا ہے۔اسی طرح عارضی طور پر چھوٹے چھوٹے Toilets بھی بنائے جاسکتے ہیں۔جگہ جگہ بور کروا کر پردہ کا انتظام ہو جائے تو معمولی بات ہے اتنا بڑا خرچ نہیں ہے بہرحال اس سلسلہ میں جلسہ سالانہ کا انتظام بھی مدد کرتا ہے۔پس گھروں میں Toilets اور لیٹرینز بڑھانے کی ضرورت ہے اور جہاں تک ممکن ہے زیادہ انتظام کیا جائے۔سجاوٹ بھی زندگی کا ایک حصہ ہے۔قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اپنی زینت لے کر جایا کرو۔(الاعراف :۳۲) اصل زینت تو وہ اندرونی سجاوٹ ہے جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں لیکن ظاہری سجاوٹ اور ظاہری زینت بھی سنت ہے اور آنحضرت خود بھی صاف ستھرے اور پاکیزہ اور زینت اختیار کرنے والے تھے اور آپ کے صحابہ بھی جہاں تک توفیق تھی ایسا ہی کرتے تھے۔پس گھروں کی زینت بھی مہمان نوازی کا ایک حصہ ہوتی ہے۔اس میں بعض محلے اگر چاہیں تو ایک رنگ اختیار کر سکتے ہیں۔رنگ اکٹھا منگوا لیا جائے جو ستار ہے گا اور پھر بعض محلے ایک خاص رنگ کا پیٹرن بنا سکتے ہیں کہ ہمارے محلہ کی سڑک کی طرف سے نظر آنے والی دیواروں کا یہ رنگ ہوگا اور دروازوں کا یہ رنگ ہو گا۔اگر تخمینے تیار کئے جائیں تو بہت معمولی خرچ پر یونیفار میٹی آجائے گی اور ایک ہی رنگ میں بعض محلے اچھے بھی لگیں گے اور یہ نظارہ دیکھ کر اہل محلہ کو بڑا لطف آئے گا۔یہ صرف مہمانوں کے لئے نہیں بلکہ ان کے اپنے بھی کام آنے والی چیز ہے۔سجاوٹ سے طبیعت میں بشاشت پیدا ہوتی ہے۔پہلے کی نسبت زندگی زیادہ آسان ہو جاتی ہے اور پھر اسی گھر میں زیادہ لطف آنے لگتا ہے جہاں زینت ہو۔زینت کے لئے ضروری نہیں کہ لاکھوں یا کروڑوں روپے کا انتظار کیا جائے۔غریبانہ زینت بھی ہوتی ہے اس لئے سلیقہ چاہئے۔ارادہ ہو تو زینت اختیار کرنا اتنا مشکل کام نہیں۔اگر صحنوں اور گلیوں کی صفائی ہوگی تو زینت بھی ہوگی ، یہ تو نہیں ہوسکتا کہ او پر سجاوٹ ہو اور نیچے گند ہو۔