خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 51
خطبات طاہر جلد ۲ 51 خطبه جمعه ۲۸ / جنوری ۱۹۸۳ء غلبہ دین کے لئے ہر احمدی داعی الی اللہ بنے کا عزم کرے (خطبه جمعه فرموده ۲۸ جنوری ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ حم السجدۃ کی درج ذیل آیت تلاوت فرمائی: وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (آیت ۳۳) اور پھر فرمایا: دنیا میں ایسے جتنے بھی لوگ ہیں جو کسی مطلوب کی طرف بلانے والے ہوا کرتے ہیں خدا تعالیٰ کے نزدیک ان میں سے سب سے زیادہ پیاری ، سب سے زیادہ مستحسن اور سب سے زیادہ قابل تعریف آواز اس بلانے والے کی ہے جو اپنے رب کی طرف بلائے لیکن اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کچھ شرطیں بھی مقرر فرما دیں۔پہلی شرط یہ رکھی کہ وہ بلانے والا اپنے رب کی طرف بلا رہا ہو اور اس کا عمل اس کے قول کی پوری تصدیق کرتا ہو کہ وہ اپنے رب ہی کی طرف بلا رہا ہے، اپنی نفسانی خواہشات کی طرف یا شیطانی خیالات کی طرف نہیں بلا رہا اور عمل صالح اس کے قول کو حسین بنارہا ہو کیونکہ قول کا حسن عمل کے قابل نفرت ہونے کے ساتھ زائل ہو جایا کرتا ہے۔بلانے والا خواہ کتنے ہی خوبصورت مقصود اور مطلوب کی