خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 544 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 544

خطبات طاہر جلد ۲ کریگا۔544 خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء پس یہ دعا کریں کہ اے خدا! تو ہمیں تسکین قلب کی خاطر تو فیق عطا فرما کہ ہم سب کچھ تیری راہ میں ڈال دیں لیکن جو نتیجہ پیدا فرماوہ اپنے فضل کا نتیجہ پیدا فرما گویا ہماری کوششوں کی کوئی حیثیت ہی نہیں جو کچھ ملے خالصتاً تیری رحمت اور تیرے فضل کے نتیجہ میں ملے۔پس یہ وہ دعا ہے جس کی طرف میں جماعت کو مختصراً توجہ دلاتا ہوں۔اس دعا کے نتیجہ میں ایک تو دل فورا صاف ہوتا رہے گا اور کسی قسم کا تکبر پیدا نہیں ہوگا اور جب بھی خدا تعالیٰ فضل فرمائے گا اس وقت حمد کی طرف ہی توجہ مائل ہو گی انانیت کی طرف توجہ مائل نہیں ہوگی اس لئے اس دعا سے ہماری بڑی گہری تربیت ہوگی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ یہی اصل دعا ہے جو کرنی چاہئے۔میں امید کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ آپ ان دعاؤں میں درد بھی پیدا کریں گے۔صرف منہ سے نکلی ہوئی دعائیں نہ ہوں بلکہ دل کی گہرائی سے نکلی ہوئی دعا ئیں ہوں پیار سے نکلی ہوئی دعائیں ہوں۔امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا بڑی تیزی سے ہلاکت کی طرف جارہی ہے اگر ہم نے اپنی دعاؤں میں جان پیدا نہ کی، اللہ تعالیٰ کی محبت کے نتیجہ میں دعائیں نہ نکلیں تو پھر اس دنیا کو ہلاکت سے بچانے والا کوئی نہیں۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ اپنے اندر یہ تبدیلیاں پیدا کر یں۔دعا وہ کریں جو دل کی گہرائی سے نکلے صرف ہونٹوں سے نہ نکل رہی ہو، دعا کی ایسی کیفیت پیدا کر لیں کہ جس کے نتیجہ میں آپ کے جذبات ہی دعا بن چکے ہوں۔آپ کے دل میں جو اللہ کا پیار ہو وہ ہر وقت دعا بنا رہے اور بھاپ کی طرح اڑتا رہے جس طرح سمندروں سے بخارات از خود اٹھتے رہتے ہیں ویسی کیفیتیں پیدا کر لیں کہ سوتے ہوئے بھی اور جاگتے ہوئے بھی دعا بلند ہورہی ہو اور توجہ کا مرکز ہی دعا بن جائے۔اگر ہم ایسا کر سکیں اور خدا کرے کہ ہم ایسا کرسکیں تو یہ ذمہ داریوں کے جتنے بھی پہاڑ ہم اٹھا کر لائے ہیں آپ دیکھیں گے اور آپ کو ایک عجیب انقلاب نظر آئے گا اور یوں معلوم ہوگا کہ یہ پہاڑ نہیں بلکہ رائی کے دانے تھے جن کا کوئی بھی بوجھ باقی نہیں رہا اور سارے معاملات اس آسانی سے حل ہونے شروع ہو جائیں گے کہ حیرت ہوگی کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے اتنے عظیم الشان کام لے لئے۔پس دعا ہی ہے جو یہ انقلاب برپا کرے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں دعا کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین