خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 545 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 545

خطبات طاہر جلد ۲ 545 خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: ایک دعا کا اعلان کرنا ہے مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی جو امریکہ میں بہت دیر تک خدمت دین کی توفیق پاتے رہے ان کی آنکھوں کی بینائی پر اثر پڑ گیا تھا۔وہاں ان کا آپریشن ہوا جب یہاں واپس بلایا گیا تو ایک آنکھ میں کوئی نقص تھا۔اس کے آپریشن کے لئے چند دن ہوئے آپ راولپنڈی گئے تھے وہاں سے رات فون پر اطلاع ملی ہے کہ آپریشن سے کچھ عرصہ پہلے ہی دل کا دورہ ہوا۔چنانچہ اب ( Intensive care) کے وارڈ میں ہیں اور ابھی جمعہ پر آنے سے پہلے بہت پریشانی کا فون آیا تھا کہ ڈاکٹر پریشان ہیں اور ابھی تک حالت سنبھلی نہیں۔احباب جماعت خاص طور پر میاں محمد ابراہیم صاحب کی صحت کاملہ عاجلہ کے لئے دعا کریں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۸۴ء)