خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 530 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 530

خطبات طاہر ۲ 530 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۳ء رہے تھے۔یوں معلوم ہوتا تھا ایک مووی پلیٹ فارم (Movie Plat Form) ہے۔ایک حرکت کرنے والا پہیہ ہے جس پر ہم سوار ہو گئے ہیں۔ایک طرف سے ڈوبے ہیں دوسری طرف سے کراچی پہنچ گئے ہیں اور اس سارے عرصہ میں واقعات کا ایک مسلسل جلوس تھا جو ایک دوسرے کے ساتھ جاری رہا۔میں بھی اور میرے ساتھی بھی اس حال میں واپس لوٹے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی حمد سے ہمارے سینے معمور ہیں اور زبانوں پر خدا تعالیٰ کی حد کا ایک نہ ختم ہونے والا سمندر جاری ہے۔پس میں آپ کو بھی یہی پیغام دیتا ہوں کہ اپنے سینوں کو اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید سے بھر دیں۔یہی تسبیح اور تحمید ہے جو اب ہمارے کام آئے گی ورنہ اس کے بغیر یہ فتح اور نصرت ہمارے ہاتھوں سے ضائع ہو سکتی ہے۔اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے استغفار کا حکم دیا ہے کیونکہ انسان اللہ تعالیٰ کی کما حقہ تسبیح اور تحمید نہیں کر سکتا۔اگر چہ وہ اپنی طرف سے تشبیح وتحمید کا پورا پورا حق ادا کرتا ہے پھر بھی بعض غلطیاں رہ جاتی ہیں اس لئے تسبیح اور تحمید کے ساتھ ہی فرمایا تم عجز کے ساتھ استغفار بھی کیا کرو۔فتح و نصرت ملنے کے بعد خدا کے حضور یہ عرض کیا کرو کہ اے اللہ ! یہ سب کچھ کرنے کے باوجود ہمیں یہ پتہ ہے کہ اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا تو ہم بخشے جانے کے لائق نہیں ٹھہریں گے۔ہم محض تیری بخشش کے سہارے زندہ ہیں ، ہم اس امید پر زندہ ہیں کہ جب تیرے حضور حاضر ہوں گے تو اے خدا تو ہم پر رحمت اور شفقت کی نظر کرے گا اور بخشش کی نگاہ ڈالے گا ورنہ یہ فتوحات جو تو نے ہمیں عطا کی تھیں ہم ان کا حق ادا کرنے کے لائق نہیں۔اس جذبے کے ساتھ دوست جب اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کریں گے اور استغفار کریں گے اور رب کریم کے ساتھ پیار اور محبت کا تعلق جوڑیں گے تو پھر دیکھیں گے کہ انشاء اللہ وہ فتح ونصرت جس کے آثار میں دیکھ کر آیا ہوں وہ کس شان کے ساتھ آتی ہے اس سے دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا ہوگا انسان کو ایک نئی جنت عطا ہو گی لیکن وہ جنت وہی جنت ہے جس کا پہلے آپ کے دلوں میں قائم ہونا ضروری ہے۔یہی وہ جنت ہے جو آپ کے دلوں سے اچھل اچھل کر باہر نکلے گی اور دنیا میں پھیلے گی اور یہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کی جنت ہے، یہ استغفار کی جنت ہے جس سے دنیا کی کایا پلٹ جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین