خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 531
خطبات طاہر ۲ 531 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۳ء خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: چونکہ ابھی میں سفر کی حالت میں ہوں اور تھوڑی دیر کے بعد ربوہ کے لئے روانہ ہونا ہے اس لئے میں جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز جمع کر کے پڑھاؤں گا اور مسافر ہونے کی وجہ سے عصر کی نماز قصر کروں گا جو دوست مسافر ہیں وہ میرے ساتھ دوگانہ پڑھ کر سلام پھیر دیں گے۔مقامی دوست بغیر سلام پھیرے اس وقت کھڑے ہونگے جب میں دونوں سلام پھیر کر فارغ ہو جاؤں گا۔نماز میں بے صبری نہیں دکھانی چاہئے جب تک امام نماز کی حالت میں بیٹھا ہوا ہے مقتدی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ الگ ہو جائے۔اس لئے جب دوسرا سلام پھر جائے اس وقت تسلی سے اٹھیں اور دو رکعتیں پوری کریں۔اکثر دوستوں کو اس مسئلہ کا علم ہے لیکن چونکہ نئی نسلیں آگے شامل ہوتی رہتی ہیں اس لئے ان باتوں کو بار بارد ہرانا پڑتا ہے۔روز نامه الفضل ربوه ۱۱ دسمبر ۱۹۸۳ء)