خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 491 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 491

خطبات طاہر جلد ۲ 491 خطبه جمعه ۲۳ ستمبر ۱۹۸۳ء آنحضرت ﷺ نے قرآنی امور کی جو تفصیل بیان فرمائی ہے اسے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔اس کو کہتے ہیں رسول ایسا کامل رسول کہ پوری وضاحت کے ساتھ معاشرہ کی خرابیاں بتائیں ان کے بہتر ہونے کے طریق سمجھائے۔ہر خطرے سے آگاہ کیا اس کے باوجود اگر کوئی سوسائٹی یہ سمجھے کہ یہ معمولی سی بات ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا تو یہ اس کی بڑی بے وقوفی ہوگی۔دوسری کوئی بڑائی بھی آپ کے اندر نہ ہو صرف ایک غیبت آپ کی نیکیوں کو کھا جائے گی اور یہ عادت کہ ایک جگہ سے بری بات سنیں اور دوسروں تک پہنچا دیں یہ آپ کو تباہ کر دے گی۔اسلام ایک ایسا سائنٹیفک سسٹم ہے کہ اس میں Valve لگائے گئے ہیں۔جو لوگ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے نظام سے واقف ہیں یا سائنس کی ماڈرن ٹیکنالوجی سے واقف ہیں ان کو پتہ ہے کہ وہاں Valve سسٹم ہوتے ہیں۔وہ Valves بعض چیزوں کو Cull کرتے ہیں اور بعض چیزوں کو زیادہ طاقت کے ساتھ آگے پہنچاتے ہیں اس کی طاقت کو پہلے سے بھی بڑھا دیتے ہیں۔اسلام نے اسی طرح سائنسی طور پر ہماری کمزوریوں کو کاٹنے کی کوشش کی ہے اور ہماری خوبیوں کو ابھارنے کی کوشش کی ہے فرمایا اگر کوئی شخص کسی کی برائی کرتا ہے تو تم نے آگے بیان نہیں کرنی و ہیں روک دینی ہے تم اس کے رستے میں Valve بن جاؤ اور اگر کوئی اچھی بات سنتے ہو تو ضرور آگے پہنچاؤ اس کو اپنے تک روکنا نہیں کیونکہ وہ تمہارے پاس دوسرے کی امانت ہے چونکہ آنحضرت ﷺ نے یہ جو فرمایا میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں اس کے متعلق یاد رکھوفــليبــلــغ الشاهد الغائب کہ جو حاضر ہے اس کا فرض ہے کہ وہ اپنے اس بھائی تک اس بات کو پہنچائے جو مجلس میں حاضر نہیں تھا۔( صحیح بخاری کتاب الحج باب لا یعصد الشجر الحرم) اگر آپ کو اسلام کی کوئی اور دلیل نہ بھی معلوم ہو، آپ کو اس نظام کی یہ سمجھ آ جائے تو دنیا کے سارے مذاہب کو چیلنج دے سکتے ہیں کہ تم اپنے مذہب سے ایسا نظام نکال کر دکھاؤ۔اتنا Perfect ہے اتنا مکمل اور ایک دوسرے کے ساتھ اتنا منضبط ہے کہ ایک تو حید آسمان پر ہے، ایک کائنات میں ہے، ایک مومن کے وجود میں ہے اور پھر اس توحید کی حفاظت کا انتظام کیا گیا ہے اس لئے آپ لوگ اگر بچے احمدی بننا چاہتے ہیں تو موحد بنیں تب آپ سچے احمدی بنیں گے۔میں نے یہ یہاں آکر یہ بات محسوس کی ہے کہ باوجود اس کے کہ نبی کی جماعت بہت چھوٹی ہے یہاں ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں پائی جاتی ہیں۔میں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ یہ کمزوری