خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 38 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 38

خطبات طاہر جلد ۲ 38 خطبه جمعه ۱۴/جنوری ۱۹۸۳ء خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: آج جمعہ کی نماز کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی۔میں بحیثیت مسافر دو گا نہ پڑھوں گا۔جو دوست مسافر ہیں وہ میرے ساتھ سلام پھیریں گے۔مقامی دوست بغیر سلام پھیرے کھڑے ہو جائیں گے۔یہ بار بار بتانے کی اس لئے ضرورت پیش آتی ہے کہ چھوٹے بچے بھی بڑے ہور ہے ہیں۔بعض دفعہ بڑے ہونے کے باوجود بھی بعض باتوں کی طرف توجہ نہیں رہتی تو بار بار بتا نا پڑتا ہے۔لیکن جب آپ نے کھڑے ہونا ہو تو انتظار کریں، امام دوسرا سلام مکمل کر لے تب کھڑے ہوں کیونکہ جب امام ایک سلام پھیرتا ہے تو ابھی وہ خود کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہوتا اور جب تک امام نماز سے آزاد نہ ہو مقتدی آزاد نہیں ہو سکتا۔اس لئے جب امام دونوں سلام پھیر لے تب کھڑے ہونا چاہئے۔اس کے نتیجہ میں آپ کے اندر ایک صبر بھی پیدا ہوگا ،نماز میں بے صبری نماز کوختم کر دیتی ہے اور اگر آپ اس عادت سے صبر سیکھ جائیں تو آپ کی نماز کے دیگر ارکان بھی سنور جائیں گے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۳ را پریل ۱۹۸۳ء)