خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 356 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 356

خطبات طاہر جلد ۲ 356 خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۸۳ء یہ اتنی عظیم الشان دعا ہے ایمان کے تقاضے کے طور پر اور اس طرح تسلسل کے ساتھ کہ گویا بہتر سے بہتر انجام کی طرف حرکت کرتی چلی جاتی ہے۔قرآن کریم کی اس فصاحت و بلاغت پر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔فرمایا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ اے خدا! ہمیں ایسا بنا دینا کہ پھر موت نہ آئے جب تک ہم تیری نظر میں نیک نہ ہو چکے ہوں۔رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيِّمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ کہ اے اللہ ! پھر اس کے بعد کون سا عذر باقی رہ جاتا ہے کہ ہمارے حق میں وہ وعدے پورے نہ ہوں جو تو نے گزشتہ نبیوں سے گئے تھے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ زمانہ میں مسیح موعود کی جماعت کا ایک بہت عظیم الشان مقام ہے۔آنحضرت ﷺ کے دین کا سارے ادیان پر غلبہ اس کے زمانہ میں ہونا ہے اور یہ کائنات کا اتنا بڑا اواقعہ ہے کہ اس کی نظیر آپ کو کہیں اور نظر نہیں آتی۔حضرت محمد مصطفی علی اللہ کے ساتھ ادیان عالم پر اسلام کے غلبہ کا جو وعدہ کیا گیا ہے اس نے مسیح موعود کے زمانہ میں پورا ہونا ہے۔یہ مقدر ہے اور اب تک چونکہ وہ غلبہ حاصل نہیں ہوا اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ دن ابھی نہیں آئے ، وہ آنے والے ہیں۔تو وہ کون سا وعدہ تھا جو خدا تعالیٰ نبیوں سے کرتا چلا آیا تھا کہ ایک عظیم الشان فتح ہونے والی ہے۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کی فتح کے سوا اور کسی فتح کی حقیقت ہی کوئی نہیں۔خدا تعالیٰ نبیوں سے جس عظیم الشان فتح کی باتیں کرتا چلا آیا ہے وہ یہی فتح ہے یعنی آنحضور ﷺ کی فتح۔پس بڑے ہی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے ہاتھوں اسلام کو وہ فتح عطا ہونی ہے لیکن یہ اتنی مقدس فتح ہے اور اتنی عظیم الشان اور تاریخی حیثیت کی فتح ہے کہ اس فتح کی تیاری کے لئے پہلے پاک ہونا پڑے گا۔جب تک ابرار میں آپ داخل نہیں ہو جاتے آپ کے مقدر میں یہ فتح نہیں لکھی جاسکتی کیونکہ سید الابرار کی فتح گندے لوگوں کے ہاتھ پر نہیں ہو سکتی۔یہ آپ یقین کر لیجئے یہ ناممکن ہے کہ حضرت محمد مصطفی ملنے کی فتح ان لوگوں کے ہاتھ پر ہو جو گناہوں کے بوجھ تلے دبے پڑے ہوں۔جو لوگ اس سفر میں داخل ہی نہ ہوئے ہوں کہ ان کے پہلے گناہ بخشے جا رہے ہوں، آئندہ کمزوریاں دور کی جا رہی ہوں ، نیکیاں عطا ہو رہی ہوں اور بڑی تیزی کے ساتھ تیاریاں ہو رہی ہوں