خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 341
خطبات طاہر جلد ۲ 341 خطبه جمعه ۲۴ / جون ۱۹۸۳ء دراصل جہالت کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اور اس کا انجام بھی ہلاکت ہے۔اللہ کے مقابل پر نکلنے والوں اور اللہ کے عذاب سے اپنے آپ کو امن میں سمجھنے والوں کا حال اس سے بھی بدتر ہوتا ہے۔وہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ محض دھمکیاں ہیں اور خدا پکڑ نہیں سکتا ، وہ جو یہ گمان کر لیتے ہیں کہ ہم عام انسانوں کی طرح امن کی زندگی گزاریں گے اور جو بے با کی بھی چاہیں کریں اللہ تعالیٰ کے عذاب اور اس کی پکڑ سے بچ جائیں گے ان کا حال ان کبوتروں سے بھی بدتر ہوتا ہے جو بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ایک تیسری قسم کے ڈرانے والے ہیں اور ایک تیسری قسم کے نہ ڈرنے والے۔وہ ڈرانے والے بھی حقیقی ہوتے ہیں اور اپنے تمام بد ارادوں کو عمل کا جامہ پہنانے کے لئے پوری طرح مستعد اور تیار ہوتے ہیں اور جہاں تک ان کی پیش جاتی ہے وہ سارے ہدارا دے پورے کر لیتے ہیں جوان کے دل میں غیظ و غضب کی صورت میں کھول رہے ہوتے ہیں۔ان کے مقابل پر بعض بے خوف اور بے باک لوگ ہیں جو ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتے ہیں کہ تم جو چاہتے ہو کر لو ، جو کر سکتے ہو کر گز رو ہم تم سے خوف نہیں کھائیں گے۔ان لوگوں میں سے ایک گروہ وہ ہے جن کی دلیری ، جن کی بہادری اور جن کی جرات خالصہ اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے دوست ہوتے ہیں اور اللہ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں اور انہی کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے: أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ آیت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان پر خوف کے حالات پیدا نہیں ہوتے اور حزن کے اسباب پیدا نہیں ہوتے۔دراصل اس آیت کے اندر ہی یہ مضمون کھول دیا گیا ہے کہ حقیقت میں خوف کے سامان تو ہوں گے اور بظاہر ڈرنے کی وجوہات ہوں گی اور ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے جن کے نتیجے میں حزن ہونا چاہئے لیکن اس کے باوجود جو اللہ کے دوست ہوں یا جن کا اللہ دوست ہو وہ غم اور خوف کے اثر سے بالا رہتے ہیں۔پس یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ اس کا کیا فلسفہ ہے؟ سب سے پہلے تو اگر آپ خوف کا تجزیہ کریں تو معلوم ہوگا کہ خوف ایک مستقبل کی چیز ہے۔ایسے احتمالات جو واقعات کی دنیا میں نہ اترے ہوں اور انہوں نے حقیقت کے جامے نہ اوڑھے ہوں ، وہ خطرات جو ابھی فضا میں معلق ہوں، جو سر پر تلواروں کی طرح لٹک رہے ہوں، ان کا تعلق مستقبل سے ہے۔جب بھی وہ حقیقت بنتے ہیں وہ اس وجہ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کے