خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 268 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 268

خطبات طاہر جلد ۲ 268 خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۸۳ء پس ایک طرف یہ فرمایا کہ اے رسول ! تجھے ہم نے سارے جہانوں کے لئے رحمت بنایا ہے اور دوسری طرف یہ بتایا کہ اے محمد ! ہم جانتے ہیں کہ ساری دنیا کے دکھوں کو برداشت کرنے کا تجھ کو حوصلہ ہے۔پس اپنی قوم کو تیار کر کہ اس عظیم الشان مقام پر فائز ہونے کے لئے بے انتہا دکھوں کے راستوں سے تمہیں گزرنا پڑے گا۔تم پر وہ کچھ بھی گزرے گا جو نوح کی قوم پر گزرگیا تمہیں وہ حالات بھی در پیش ہوں گے جو ابراہیم کی قوم کو درپیش تھے، تمہیں لوظ کی قوم کا زمانہ بھی اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا پڑے گا غرضیکہ تمام انبیاء نے اپنی اپنی قوموں سے جو دکھ اٹھائے تھے وہ تیری قوم کو جو سارے عالم کی اصلاح کے لئے پیدا کی گئی ہے برداشت کرنے پڑیں گے لیکن اس کے ساتھ خدا تعالیٰ یہ خوشخبری بھی دیتا ہے کہ وہ ساری رحمتیں جو کبھی ساری دنیا کے انسانوں پر نازل کی گئی تھیں اگر تم حق پر قائم رہے اور صبر پر قائم رہے تو ان سے بڑھ کر اے محمد ! میں تجھ پر اور تیرے ماننے والوں پر رحمتیں نازل کروں گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم ان رحمتوں کے وارث بنیں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۷ اگست ۱۹۸۳ء)