خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 515
خطبات طاہر ۲ 515 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۳ء جیسا کہ میں نے گزشتہ سفر میں واپسی پر کہا تھا مجھے تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ احباب جماعت کی دعائیں قبول ہو کر پھل بن کر ہم پر نازل ہو رہی ہیں اور خدا کی رحمت آتی ہوئی نظر آتی تھی۔یوں لگتا تھا کہ جس طرح کوئی توقع نہیں ہے اچانک غیب سے دست قدرت آتا ہے اور وہ مدد کر دیتا ہے تو لازماً اس میں ساری جماعت شامل ہے۔خلیفہ اور جماعت دوالگ وجود نہیں بلکہ ایک ہی وجود کی دو حیثیتیں اور دو نام ہیں اس لئے صرف میرے لئے نہیں بلکہ ہم سب پر اللہ تعالیٰ کا شکر واجب ہے اس نے اپنے فضل سے ہم پر بہت بڑے احسانات فرمائے ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک مجلس میں یا کئی مجالس میں بھی یہ تفصیلی باتیں تو بیان نہیں ہوسکتیں اس لئے میں نے سوچا ہے کہ آج آپ کو نبی سے متعلق کچھ باتیں بتاؤں۔تو ایسی باتیں جن کو سن کر آپ کے اندر ذمہ داریوں کے احساس بھی بیدار ہوں اور دین کے لئے پہلے سے بڑھ کر خدمت کا جذبہ پیدا ہو اور مستقبل میں آپ دیکھیں کہ ہمارے سامنے کیا کیا ذمہ داریاں آ رہی ہیں ان کو سنبھالنے کے لئے آئندہ تیاری کرنی پڑے گی۔چنانچہ جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا اسی موقع سے تعلق ہے إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ لى وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان کہہ کر اللہ تعالیٰ نے ایک خوشخبری دی ہے۔فرمایا ایسا وقت آنے والا ہے کہ لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوں گے اور خدا کی طرف سے فتح آئے گی اور خدا کی طرف سے نصرت ملے گی۔اس مضمون میں اللہ تعالیٰ نے نہ صرف خوشخبری دی بلکہ بعض ایسی باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جن کی طرف عام طور پر انسان توجہ نہیں کیا کرتا۔جب بھی کسی کو فتح ملتی ہے، جب بھی کسی کو نصرت عطا ہوتی ہے دماغ میں ایک کیڑا آ جاتا ہے کہ یہ میری کوشش سے ہوا ہے، میری چالا کیوں سے ہوا ہے، میرے علم سے ایسا ہوا ہے، میں نے کیسی اچھی تنظیم کی تھی کسی اچھی تدبیر کی تھی، کیسا اچھا لیکچر دیا تھا، کیسی اچھی کوشش کی تھی ، انسانی نفس انسان کو اس قسم کے تو ہمات میں مبتلا کرتا رہتا ہے۔پس خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ نصرت اور فتح تمہاری کوشش سے ہوگی۔تم اپنی کوشش سے تو دنیا میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کر سکتے تم اس لائق نہیں ہو تم اس قابل نہیں ہو کہ عظیم الشان کام کر سکو اور دلوں میں ایک انقلاب بر پا کر سکو۔یہ خدا کا کام ہے اس لئے اللہ کی نصرت آئے گی، اللہ کی طرف سے فتح آئے گی اور یہ خدا ہی ہے جولوگوں کو فوج در فوج اسلام میں داخل کرے گا۔فرماتا ہے: